مسئلہ کشمیر پر بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور رہیں گے‘ سلمان خورشید،جنرل راحیل کا کشمیر بارے حالیہ بیان غیر ذمہ دارانہ تھا انہیں اپنے ملک پر توجہ مرکوز رکھنی چاہئے‘ انٹرویو
بدھ 14 مئی 2014 08:03
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14مئی۔2014ء) بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں‘ پاکستانی فوج کے سربراہ کا کشمیر بارے حالیہ بیان غیر ذمہ دارانہ تھا‘ جنرل راحیل کو اپنے ملک پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے جہاں سرعام دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت اپنی حدود کا تحفظ کرے گا تاہم پڑوسی ممالک کیساتھ بہتر تعلقات کو یقینی بنانے کی کوششیں بھی جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے اندرونی معاملات میں کسی ملک کو مداخلت کی اجازت دیتا ہے اور نہ ہی کسی کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا عادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملات پر بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور اس سلسلے کو بند نہیں کیا گیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کو ہر سطح پر کامیاب بنانے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔
کشمیر کے معاملے پر پاکستانی چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے حالیہ بیان کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوجی سربراہ نے کشمیر کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ بیان دیا ہے کیونکہ پاکستان یہ نہیں کہہ سکتا کہ کشمیر اس کی شہ رگ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے بیانات دونوں ممالک کے درمیان معاملات میں تلخیاں پیدا کرسکتے ہیں‘ ساتھ ہی انہوں نے مزید کہا کہ ایسے بیانات سے تناؤ کی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے۔ انہوں نے جنرل راحیل شریف سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے ملک کی صورتحال پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے جہاں کھلے عام دہشت گردی جاری ہے۔ ساتھ ہی کشمیر کے اندر بھی سرحد پار سے ہی دہشت گردی کو فروغ دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حالات کو دیکھتے ہوئے ہمیں کئی ایک معاملات پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے نازک مسائل پر فوج کو لب کشائی کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ سول انتظامیہ ان معاملات سے نمٹنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سکیورٹی کیلئے لازمی ہے کہ ہم اپنے معاملات کو ہر سطح پر یقینی بنائیں اور فوج کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بالکل تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر پورے ملک کا یہ موقف ہے کہ کشمیر بھارت کا ناقابل تنسیخ حصہ اور اٹوٹ انگ ہے اس کے باوجود بھی مذاکراتی عمل جاری رکھا گیا ہے جس کے ذریعے مسائل کو حل کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی کچھ بھی کہے ملک کا موقف کشمیر کے معاملے پر تبدیل نہیں ہوسکتا اور نہ ہی اس سلسلے میں کسی بھی طرح کی یکطرفہ رعایت کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیرانگی کی بات یہ ہے کہ جب پاکستان میں فوج دہشت گردی کیخلاف کام کررہی ہے اور وہاں کئی ایک گروپ کھلے عام دہشت گردی کررہے ہیں تو پھر ان لوگوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کی بجائے پاکستانی فوج کے سربراہ کشمیر کے حوالے سے باتیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر بھی معصوم لوگ مارے جارہے ہیں اور فوجی سربراہ کو بے گناہ افراد کی ہلاکت میں ملوث لوگوں کیخلاف کارروائی عمل میں لانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج کے ایسے بیانات ناقابل قبول ہیں اور بھارت ایسے بیانات کو یکسر مسترد کرتا ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 14 مئی 2014 کی مزید خبریں
-
قذافی اسٹیڈیم میں چالیس بار سیڑھیاں چڑھنے اترنے کے بعد کئی سینئر اور جونیئرکھلاڑیوں کی زبانیں باہر آگئیں،سمرکیمپ کی سخت مشقوں نے کرکٹرز کو دن میں تارے دکھادیئے ،سینئر کھلاڑیوں مصباح الحق ،شاہد ... مزید
-
روم ماسٹرز ٹینس میں کینیڈا کی جواں سال ایوگینے بوچارڈ کے قدم ابتدا ہی میں لڑکھڑاگئے، وینس ولیمز، اینا ایوانوک، سمانتھا اسٹوسر، الینا ویسنینا اور فرنچ اسٹار ایلیز کورنیٹ بھی پہلی آزمائش میں سرخرو،مینز ... مزید
-
انڈر 21 ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ : پاکستان کی مسلسل 11 ویں کامیابی، حمزہ اکبر، ماجد علی اور محمد فہیم نے مسلسل تیسرا میچ جیت کر دوسرے راونڈ میں جگہ بنالی
-
میانمار ہاکی فیڈریشن کا پاکستانی کوچ محمد اخلاق کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے کا اعلان
-
پریمیئرلیگ میں فتح،مانچسٹرسٹی کا ٹرافی کے ہمراہ شہرکاگشت ،استقبال کے لئے شائیقن کھیل کا ہجوم سڑکوں پر امڈ آیا
-
فٹبالرز شہرت کمانے میں ہی نہیں، مال بنانے میں بھی سب سے آگے ہیں، پرتگال کے رونالڈو نے دو ہزار چودہ میں میدان میں گول پر گول مارے اور چوالیس ملین ڈالر چھاپے
-
ملک کا آئینی مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے، صدر مملکت ، تمام مکاتب فکر کے درمیان اختلافات دور کرنے کی ضرورت ہے، ممنو ن حسین کانفرنس سے خطاب ،معاشی استحکام حکومت کی اولین ترجیح ، تمام ممالک کے ساتھ ... مزید
-
جنرل راشد محمود بلوچ رجمنٹ کے کرنل انچیف، لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید کمانڈنٹ بلوچ رجمنٹ مقرر
-
وزیراعظم آج کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کریں گے، آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز بریفنگ دیں گے، کراچی میں جاری ٹر گیٹڈ آپریشن کا جائزہ بھی لیا جائے گا
-
لاہوربادامی باغ میں پولیس کاجعلی مقابلہ 4ڈاکووٴں کی ہلاکت کادعویٰ جھوٹانکلا،ایک زخمی کوہسپتال کے بجائے مردہ خانے منتقل کردیاگیا
-
قومی اسمبلی میں اپوزیشن راہنماؤں نے سر جوڑ لئے، خورشید شاہ‘ مخدوم جاوید ہاشمی اور چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات، عرصہ بعد ایوان میں آمد پر پرویز الٰہی توجہ کا مرکز بنے رہے
-
الیکشن ٹریبونل نے ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کیخلاف دائر انتخابی عذر داری خارج کر دی
-
عمران خان خوابوں میں اپنے آپ کو وزیراعظم تصور کرتے ہیں ، پرویز رشید ،تحریک انصاف جن حلقوں میں مینڈیٹ چوری ہونے کا ہونے کا دعویٰ کرتی ہے وہاں کے لوگ عمران کے دعوؤں پر یقین نہیں رکھتے، صحافیوں سے گفتگو
-
ہمارے استعفوں کا مطالبہ کرنے والے سپریم جوڈیشل کونسل جائیں ، ریاض کیانی ،الیکشن کمیشن حکومت کے ماتحت نہیں ا یک آئینی ادارہ ہے ممبر الیکشن کمیشن کسی کے کہنے پر نہیں بھاگیں گے ۔ممبر الیکشن کمیشن کی ... مزید
-
قائداعظم یونیورسٹی کو تین مہینے میں نتائج دینے کا پابند بنائیں گے ‘ شیخ آفتاب احمد، پرائمری سے میٹرک تک طلبا ء کو کتابیں مفت دی جارہی ہیں ان کیخلاف حکم امتناعی تھاجو ختم ہوچکا، وزیر مملکت برائے ... مزید
-
قو می اسمبلی، گلگت بلتستان میں اشیاء ضرریہ پر سبسڈی ، سرکاری محکمو ں میں ملازمین کی چھانٹی نہ کئے جا نے اور سیالکوٹ میں انجینئرنگ یونیورسٹی کے قیا م کی قرارداد یں منظو ر
-
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو اساتذہ جاں بحق ،پولیس کا سرچ آپریشن میں8 مشتبہ دہشت گرد گرفتار
-
فنی اورپیشہ ورانہ تربیت کے داروں میں وزیراعظم کے نوجوانوں کوہنرمندبنانے کے پروگرام کاآغاز، پروگرام کے تحت پچیس ہزار بے روزگار نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت دی جائے گی۔ترجمان قومی کمیشن برائے ... مزید
-
چودھری برادران سے تحریک انصاف کی سہ رکنی کمیٹی آج ملاقات کرے گی
-
حیدرآبادمیں چندلوگوں کے بل نہ دینے کی وجہ سے سب کاپانی بندکردیاگیاہے ، سینیٹر مولا بخش چانڈیو،میری درخواست ہے حکومت ایسانہ کرے ،معاملے کوصوبائی نہ بنایاجائے، اگرسابق دورمیں وزیراعلیٰ پنجاب دھرنے ... مزید
-
تحریک انصاف نے فیصل آباد جلسہ کی تاریخ تبدیل کردی،25 مئی کو ہوگا
-
سندھ حکومت نے سندھ بھر میں اسکول وین میں ایل پی جی کے استعمال پر پابندی لگا دی
-
نواب شاہ،کچی زہریلی شراب پینے سے چار افراد ہلاک،علاقے میں منشیات اور شراب کھلے عام فروخت
-
پنجاب بارکونسل نے جعلی ڈگریاں ثابت ہونے سات جعلی وکلا ء کے لائسنس منسوخ کر دئیے، تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کروادیا
-
بجلی کا شارٹ فال صفرتک پہنچ گیا، بجلی کی پیداوار او ر استعمال 11ہزار میگاواٹ ہے،وزارت پانی و بجلی ،ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ‘کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہنے سے معمولات زندگی شدید متاثر ... مزید
-
حکومت نے مالی خسارہ محدود کرنے کیلئے عوام کے فلاحی منصوبوں کے اخراجات میں کٹوتی کا سہارالے لیا،رواں مالی سال کے 9 ماہ کے دوران مالیاتی خسارہ 861 ارب روپے رہا،وزارتِ خزانہ
-
ایران کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لیے مذاکرات کیے جا سکتے ہیں ، سعودی عرب ،امید ہے ایران خطے کو محفوظ بنانے کے لیے کوشش کا حصہ بنے گا،وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس
-
امریکی وزیر دفاع سعودی عرب پہنچ گئے، آج سعودی حکام سے ملاقات کرینگے
-
بھارت ،کریکر مینو فیکچرنگ یونٹ میں دھماکہ،6 افراد ہلاک
-
جنوبی کوریا کو اپنے حالیہ اشتعال انگیز بیان کی قیمت چکانی ہوگی ،جنوبی کوریا
-
عراق : مختلف علاقوں میں سلسلہ وار آٹھ کار بم دھماکے ، 30 افراد ہلاک ، 40سے زائد زخمی
-
بدعنوانی کا الزام، سابق اسرائیلی وزیراعظم کو چھ سال قید کی سزا
-
طالبات کی بازیابی کیلئے امریکی دستہ نائیجریا روانہ
-
روسی کمپنی کی تین جون سے یوکرائنی گیس معطل کرنیکی دھمکی
-
وینزویلا، جذام کے علاج کی ویکسین دریافت کرنیوالے سائنسدان کا انتقال
-
ایران کو مطلوب اسرائیلی تل ابیب سے گرفتار
-
وزیراعظم نواز شریف نے 3.5 ارب روپے سے سود سے پاک یوتھ لون سکیم کی منظوری دے دی،دس لاکھ افراد کو فائدہ ہوگا‘ سکیم کا پچاس فیصد کوٹہ خواتین کیلئے مختص ہوگا‘ سکیم جون کے تیسرے ہفتے میں شروع ہوگی،سکیم ... مزید
-
بیرون ملک سفر کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ کا حصول لازمی قرار ،پاکستان الاقوامی صحت ریگولیشنزکوسنجیدگی سے لیتاہے اوران ریگولیشنزپرعمل حوالے سے تمام ترذمہ داریاں پوری کررہاہے ،وزارت قومی صحت نے اس سلسلے ... مزید
-
وزیراعظم کے دورے میں ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات بارے کافی بہتری سامنے آئی ہے،سرتاج عزیز ، ایرانی حکام سے گیس پائپ لائن منصوبے پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے،دونوں ممالک نے منصوبے کو دوبارہ زندہ کرنے ... مزید
-
ہرخطرہ سے نمٹنے کیلئے فوج کی آپریشنل صلاحیت کو برقرار رکھنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا،آرمی چیف،جہلم کے قریب ٹلہ رینج کا دورہ،مشقوں کا معائنہ کیا
-
اقلیتوں اوران کی عبادت گاہوں کے تحفظ کے حوالے سے ازخود نوٹس کیس کی سماعت،منیر اے ملک، خواجہ حارث اور حسن اورنگزیب عدالتی معاون مقرر ، آئی جی سندھ سے مارچ سے 7 مئی تک سندھ میں مندروں کی بیحرمتی سے متعلق ... مزید
-
وزیراعظم نواز شریف سے صدر مملکت ممنون حسین کی ملاقات، ملکی صورتحال اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال ،وزیراعظم نے صدر مملکت کو اپنے حالیہ دورہ برطانیہ اور ایران پر اعتماد میں لیا ، امریکی ... مزید
-
خارجہ پالیسی کی بنیاد معیشت کی بہتری ہے، گیارہ ماہ میں بعض بنیادی تبدیلیاں کی ہیں جن کے نتائج مثبت ہونگے ۔، سرتاج عزیز ،ہم نے امداد کی بجائے تجارت اور دوسرے ممالک میں عدم مداخلت پر پالیسی بنائی ہے، ... مزید
-
الیکشن کمیشن کی ٹریبونلز کو تاخیرکا شکار پٹیشنز کو فوری نمٹانے کی ہدایت ،تاخیر کی کی وجوہات بارے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا جائے، ٹریبونلز کو خط
-
متحدہ کا الطاف حسین کو پاسپورٹ دینے کے حوالے سے تا خیری حر بو ں کیخلا ف قومی اسمبلی سے واک آ ؤٹ، الطاف حسین کو پاسپورٹ دینے کے حوالے سے حکومت مسلسل تاخیر کررہی ہے، عبدالرشید گوڈیل، متحدہ کے تحفظا ... مزید
-
آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، پاک فضائی کے سربراہ سے امریکی چیف آف نیول آپریشنز ایڈمرل جوناتھن ولیم کی ملاقات ،خطے کی سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال
-
لیفٹیننٹ جنرل دلبیر سنگھ کو بھارت کا نیا آرمی چیف بنانے کا فیصلہ
-
کراچی، فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں جناح اسپتال کے ایم ایل او، ڈرائیور، پولیس اہلکار اور خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق
-
جنوبی وزیرستان، تحصیل شوال میں طالبان کے دو گروپوں کے درمیان جھڑپ، چھ افراد مارے گئے، تین زخمی،سرکاری ذرائع
-
ٹیکس وصولی ہدف سے 200ارب ڈالر کم رہے گی،سینٹ خزانہ کمیٹی، 70ارب کا فرق آئے گا، ایف بی آر، کمیٹی کی زیادہ سے زیادہ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی سفارش،ٹیکس نیٹ میں توسیع کا طریق کار اور وزیراعظم پیکج ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.