کویت، خواتین ملبوسات کے اداروں میں مردوں کی ملازمت پر پابندی

اتوار 29 جولائی 2018 19:41

کویت(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 جولائی 2018ء) کویتی ادارہ افرادی قوت نے زنامہ ملبوسات واشیا فروخت کرنے والیاداروں میں مردوں کی ملازمت پر پابندی عائد کردی۔ ان میں خواتین ملبوسات اور اشیاء فروخت کرنیوالے ادروں کے علاوہ بیوٹی پارلر اور خواتین کے لئے مخصوص صحت ادارے شامل ہیں۔اسی طرح بیوہ ہونے والی ملازمہ کو عدت کے دوران تنخواہ سمیت 4ماہ10دن کی چھٹی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

رات کے وقت خواتین سے ڈیوٹی لینے والے اداروں کی فہرست جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے نے 12شعبوں کو اجازت دی ہے جن میں خواتین ملازمہ سے رات کے وقت ڈیوٹی لی جاسکتی ہے۔ رہائشی ہوٹل ،فارمیسی، میڈیکل لیبارٹری، صحت کا شعبہ، وکلاء کے دفاتر، پارکس اور تفریحی مقامات، نرسری ہوم، تھیٹر، سینما ہاوس، ٹی وی چینلز، ایئرپورٹ میں کام کرنے والے ادارییا وہ ادارے جن کے حکومتی معاہدے ہیں اور جنہیں24گھنٹے سروس فراہم کرنی ہے ، ان سب میں خواتین رات کے وقت بھی ڈیوٹی دے سکتی ہیں۔افرادی قوت کے ادارے نے ان اداروں کی بھی فہرست جاری کی ہے جہاں خواتین سے رات12بجے تک ڈیوٹی لی جاسکتی ہے۔ ان میں ریستوران، سپر اسٹور، تعلیمی ادارے، بیوٹی پارلر، سیاحتی اور تجارتی ادارے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :