مریدکے،مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو بچوں کے باپ موت کے گھاٹ اتار دیا

تیز رفتار ٹرک کی زد میں آ کر جاں بحق

اتوار 29 جولائی 2018 23:40

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 جولائی 2018ء)تھانہ سٹی علاقہ مشتاق پارک میں مخبری کے شبہ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو بچوں کے باپ موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ دوسرے واقعہ میں راوی ریان کا رہائشی تیز رفتار ٹرک کی زد میں آ کر جاں بحق ہوگیا.

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مشتاق پارک کچھ اوباش افراد کو طارق نامی شخص پر پولیس کو مخبری کرنے کا شبہ تھا جس پر ملزمان نے فائرنگ کرکے طارق کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگئی.

پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی. دوسرے واقعہ میں راوی ریان کا رہائشی ضیائ ولد مصطفی سڑک کراس کر رہا تھا کہ گوجرانوالہ کی طرف سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے اسے کچل کر موت کی نیند سلا دیا. پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثائ کے حوالے کر دی ہی.۔