عامر لیاقت اور فیصل واوڈا والے حلقے کھول دیں سب پتہ چل جائیگا ،ْ مصطفی کمال

یہ کیسا الیکشن تھا جس میں ڈیرہ بگٹی اور افغان بارڈر کے قریب سے تو رزلٹ آ گئے مگر کراچی کا نتیجہ دو روز بعد بھی سامنے نہ آیا عمران خان میں ایسا بارود بھرا گیا کہ وہ جنت سے بھی آگے نکل گئے ،ْپی ٹی آئی سربراہ حکومت نہیں چلا سکیں گے ،ْ انٹرویو

اتوار 29 جولائی 2018 13:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 جولائی 2018ء)پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے الزام لگایا ہے کہ کراچی میں زبردست دھاندلی ہوئی ہے ،ْ عامر لیاقت اور فیصل واوڈا والے حلقے کھول دیں سب پتا چل جائیگا ۔ایک انٹرویومیں مصطفی کمال نے کہا کہ صرف عامر لیاقت اور فیصل واوڈا والے حلقے کھول دیں سب پتا چل جائے گا۔

مصطفی کمال نے کہا کہ یہ کیسا الیکشن تھا جس میں ڈیرہ بگٹی اور افغان بارڈر کے قریب سے تو رزلٹ آ گئے مگر کراچی کا نتیجہ دو روز بعد بھی سامنے نہ آیا۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ عمران خان حکومت نہیں چلا سکیں گے ،ْان کے ساتھ زیادتی کردی گئی۔مصطفی کمال نے ایک لطیفے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان میں ایسا بارود بھرا گیا کہ وہ جنت سے بھی آگے نکل گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مینڈیٹ کو تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ نے چھینا ہے ، اس حوالے سے جلد پریس کانفرنس کروں گا ۔انہوں نے نتائج میں تبدیلی کے حوالے سے مثال دی اور کہا کہ رات کو فاروق ستار این اے 245 میں جیت رہے تھے اور صبح وہ ہار گئے اور عامر لیا قت کو جتوادیا گیا ۔