امریکی ریاست ٹیکساس کے نرسنگ ہوم شوٹنگ واقعے میں پانچ افراد ہلاک

مشتبہ حملہ آور بھی ماراگیا،ہلاک ہونے والے ایک شخص کے گھر پر بھی گولیاں چلائی گئیں

اتوار 29 جولائی 2018 12:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 جولائی 2018ء) ٹیکساس کے نرسنگ ہوم پر ہونے والے حملے میں پانچ افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا، جن میں مشتبہ حملہ آور بھی شامل تھا۔ہلاک ہونے والے ایک شخص کے گھر پر بھی گولیاں چلائی گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹیکساس میں کورپس کرسٹی سے باہر کے علاقے روبس ٹائون میں پولیس نے گولیاں چلانے والے شخص کے گرد گھیرا تنگ کیا۔

(جاری ہے)

یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق، تقریباً سات بجے شام ہوا۔شہر کے سکریٹری ہرمن روڈرگز نے ایک وڈیو انٹرویو میں بتایا کہ وہاں دو مرد اور ایک خاتون کی لاشیں ملی ہیں۔ روڈرگز نے بتایا کہ بعدازاں اہلکاروں کو دو مزید لاشیں ملی ہیں جو نرسنگ ہوم پر ہلاک ہونے والے افراد کی ہیں۔بقول اٴْن کے ہمیں اندازہ ہے کہ دونوں جرائم کا آپس میں تعلق ہے۔روڈرگز نے یہ نہیں بتایا آیا حملہ آور نے خود ہی اپنی جان لی۔

متعلقہ عنوان :