پابند یوں سے ہمارا عزم متزلزل نہیں ہو گا، ٹرمپ نیموقف نہ بدلا تو وہ ایک مضبوط پارٹنر ملک کو کھو بھی سکتا ہے ترک صدر طیب رجب اردگان کا ٹرمپ کو انتباہ

اتوار 29 جولائی 2018 19:41

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 جولائی 2018ء) ترک صدر طیب رجب اردگان نے کہا ہے کہ پابند یوں کی وجہ سے ہمارا عزم متزلزل نہیں ہو گا،کہ اگر ٹرمپ نے اپنا موقف نہ بدلا تو وہ ایک پرخلوص اور مضبوط پارٹنر ملک کو کھو بھی سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ا مریکی صدر نے کہا ہے کہ اگر ترکی امریکی پادری کو رہا نہیں کرتا تو اسے سزا دی جائے گی۔ اس بیان پر ترک صدر نے کہا کہ پابندیوں کی دھمکی سے ترکی کے فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ٹرمپ نے اپنا موقف نہ بدلا تو وہ ایک پرخلوص اور مضبوط پارٹنر ملک کو کھو بھی سکتے ہیں۔ دہشت گردی کے الزامات کا سامنا کرنے والے امریکی پاسٹر اینڈریو برانسن گزشتہ دو برسوں سے ترکی میں قید ہیں۔

متعلقہ عنوان :