ایتھنز میں لگنے والی آگ کی ذمہ داری یونانی وزیر اعظم نے قبول کرلی

اتوار 29 جولائی 2018 19:41

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 جولائی 2018ء) یونان کے دار الحکومت ایتھنز میں لگنے والی خوفناک آگ کی ذمہ داری یونانی وزیر اعظم الیکسس سپراس نے قبول کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یونان کے وزیراعظم الیکسس سپراس نے ایتھنز کے نواحی علاقوں میں لگنے والی شدید آگ کی سیاسی و اخلاقی ذمہ داری قبول کر لی۔ یونانی وزیر اعظم کو ناقص انتظامات کی وجہ سے سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا تھا جس کے باعث انہوں نے ذمہ داری قبول کی۔مخالفین کی جانب سے یہ بھی مطالبہ کیا جارہا ہے کہ آگ لگنے کے واقعے کی فوری کارروائی کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن بھی لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :