مسلم لیگ (ق)نے (ن)لیگ کو ہری چھنڈی دکھا دی،پنجاب میں تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ

تحریک انصاف کے اتحادی ہیں مرکز اور پنجاب میں تحریک انصاف کا ساتھ دیا جائے گا، ذرائع (ق) لیگ

اتوار 29 جولائی 2018 22:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 جولائی 2018ء)مسلم لیگ(ق )نے رابطوں پر مسلم لیگ (ن)کو انکار کرتے ہوئے تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا۔اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ قائد اعظم نے حکومت سازی میں تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے انہوں نے مسلم لیگ (ن)کے رابطوں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں صاف انکار کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ چودھری شجاعت کی سربراہی میں پارٹی کے اعلی سطح مشاورتی اجلاس میں کیا گیا جس میں کہا گیا کہ(ن)لیگی قیادت نے ہمیشہ مفادات کے لیے رابطہ کیا، ہم تحریک انصاف کے اتحادی ہیں اور اس اتحاد کو مزید مضبوط کرنے کے لیے مرکز اور پنجاب میں تحریک انصاف کا ساتھ دیا جائے گا۔یاد رہے کہ ہفتہ کو مسلم لیگ (ن)کی جانب سے سردار ایاز صادق نے پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے مسلم لیگ (ق)کے رہنما چوہدری پرویز الہی سے رابطہ کرکے ان سے (ن)لیگ کا ساتھ دینے کی درخواست کی تھی۔اس ضمن میں(ن)لیگ نے (ق)لیگ کو پنجاب میں مرضی کا عہدہ دینے بھی پیش کش بھی کی تھی تاہم اس کے باوجود(ق)لیگ نے ان کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے