انڈونیشیا، 6.4 شدت کے زلزلے میں 10افراد ہلاک،40 زخمی

اتوار 29 جولائی 2018 12:54

جکارتہ ۔29 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 جولائی 2018ء) انڈونیشیا کے لومبوک جزیرے میں اتوار کو6.4شدت کے زلزلے سی10 افراد ہلاک اور40 زخمی ہو گئے جبکہ شدید جھٹکوں سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔امریکی ارضیاتی سروے (یو ایس جی ایس ) کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز لومبوک جزیرے کے اہم شہر متارام سے 49.5 کلومیٹر دور شمال مشرق میں 7کلومیٹر کی گہرائی میںتھا۔

(جاری ہے)

انڈونیشیا کی ڈیزاسٹر اور ریلیف ایجنسی کے ترجمان استوپو پوروو نگرویو نے بتایا کہ زلزلے مشرقی لومبوک کا ضلع سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 8 افراد ہلاک ہوئے جن میں ایک ملائیشا کی خاتون سیاح بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ زلزلے کی وجہ سے مزید ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔زلزے کے شدید جھٹکوں سے کئی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے ٹویٹر پر نقصان پہنچنے والے گھروں کی تصاویر بھی پوسٹ کی۔انہوں نے کہا کہ زلزلے کی وجہ سے مقبول ٹریکنگ سائٹ ماؤنٹ رنجانی میں بھی نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :