پادری کی رہائی کا معاملہ، انقرہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے پیچھے نہیں ہٹے گا،طیب اردگان کا وٹو ک جواب

اتوار 29 جولائی 2018 23:40

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 جولائی 2018ء)آن لائن)صدر رجب طیب اردگان نے خبردار کیا ہے کہ انقرہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے پیچھے نہیں ہٹے گا،ان کا یہ بیان ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے بعد سامنے آیا ہے،جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر ترکی نے امریکی پادری کو رہا نہیں کیا تو اسے سزا دیں گے،اردگان کا یہ بیان اتوار کو شائع ہوا ہے۔

(جاری ہے)

آپ ترکی کو پابندیوں کے ذریعے ایک قدر بھی پیچھے ہٹا نہیں سکتے ہیں،یہ بات اردگان نے ٹرمپ کا جمعرات کو یہ دھمکی دینے کے بعد پہلے بیان میں بتائی ہے،کہ اگر پادری انڈریو برنسن کو رہا نہیں کیا گیا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ امریکہ کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ اگر اس نے اپنا رویہ تبدیل نہیں کیا تو وہ ترکی جیسا ایک مضبوط اور مخلص ساتھی کھو سکتا ہے،یہ بات روزنامہ حریت نے اردگان کے حوالے سے بتائی ہے۔ نیٹو اتحادیوں کے درمیان تعلقات برنسن کو جیل بھیجنے کے بعد شدید خراب ہوئے ہیں،جو ایجیئن شہر ازمیر میں ایک پروٹسنٹ گرجا گھر چلاتے ہیں۔ انہیں دہشتگردی کے الزامات میں تقریباً دو برس تک ترک جیل میں قید رکھا گیا تھا لیکن انہیں اب بدھ کو گھر میں نظربند کیا گیا ہے۔