بھارت میں 7 سالہ بچی ریپ کے بعد قتل‘ابتدائی طبی رپورٹ میں بچی کے ساتھ ریپ کی تصدیق ہو گئی

اتوار 29 جولائی 2018 18:50

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 جولائی 2018ء) بھارتی ریاست راجھستان میں 7 سالہ بچی کو ریپ کے بعد گلہ گھونٹ کر قتل کردیا گیا،ابتدائی طبی رپورٹ میں بچی کے ساتھ ریپ کی تصدیق ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بچی 2 روز قبل لاپتہ ہو گئی تھی تاہم گزشتہ رات بچی کی لاش گھر کے پاس سے برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

ابتدائی طبی رپورٹ میں بچی کے ساتھ ریپ کی تصدیق ہو گئی، جس کے بعد مقتولہ کے والدین نے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرادیا۔

اس حوالے سے والدین نے بتایا کہ ثقافتی تہوار منانے کے بعد ان کی بچی گھر کے باہر کھیل رہی تھی اور اسی دوران ہی وہ لاپتہ ہو گئی۔دوسری جانب پولیس نے کہا کہ بچی کی لاش گھر سے تقریبا 200 میڑ دور ملی۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ضلع جھلاور کے سپرنٹنڈنٹ پولیس آنند شرما نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ ریپ کی تصدیق ہوگئی جبکہ کوٹہ سے فرانزک ٹیم کو طلب کیا گیا ہے جو تحقیقات میں مدد دے گی۔

متعلقہ عنوان :