امریکا میں شوٹنگ، تین افراد ہلاک ، سات زخمی

اتوار 29 جولائی 2018 19:41

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 جولائی 2018ء) امریکی شہر نیو اورلین میں شوٹنگ کے ایک واقعے میں تین افراد ہلاک جبکہ سات ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ کے محرکات ابھی تک واضح نہیں ہو سکے۔ طبی ذرائع کے مطابق زخمی ہپستال میں زیر علاج ہیں تاہم ان کی حالت کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ تحقیقاتی عمل جاری ہے اور ابھی تک کسی مشتبہ شخص کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔