افغانستان میں طویل عرصے سے جاری جنگ کے خاتمے کی طرف اہم پیشرفت

جنوبی ایشیا کیلئے امریکہ کی اعلی نمائندہ کی طالبان سے براہ راست بات چیت،آئندہ ملاقات (کل) ہو گی

اتوار 29 جولائی 2018 19:41

؂ دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 جولائی 2018ء) جنوبی ایشیا کیلئے امریکہ کی اعلی نمائندہ سیکرٹری ایلس ویلز نے قطر میں طالبان سے براہ راست بات چیت کی ہے جو افغانستان میں طویل عرصے سے جاری جنگ کے خاتمے کے مذاکراتی حل کی طرف ایک اہم پیشرفت ہے۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا نے حالیہ ملاقات کو طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات نہ کرنے کی دیرینہ امریکی پالیسی کے برعکس قراردیاہے۔طالبان نے ملاقات کی تصدیق کی ہے جس کامقصد فریقین کے درمیان باہمی اعتماد کو فروغ دیناتھا۔طالبان اورامریکی وفد کے درمیان آئندہ ملاقات منگل کو ہو گی ۔