’’آپ کے منہ میں گھی شکر ‘‘صحافی کے سوال پر مولانا فضل الرحمن کی دلی خواہش باہر آگئی

اتوار 29 جولائی 2018 21:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 جولائی 2018ء)’’آپ کے منہ میں گھی شکر ‘‘صحافی کے سوال پر مولانا فض الرحمن کی دلی خواہش باہر آگئی ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد اور جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے مابین ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران جب ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا کہ مسلم لیگ ن ،پیپلز پارٹی اور ایم ایم اے مل کر مرکز میں حکومت بنانے کی کوشش کر سکتی ہے جس پر مولانا فضل الرحمن نے بے ساختہ کہاکہ آپ کے منہ میں گھی شکر اگر ایسا ہوجائے ۔