تحریک انصاف کا پنجاب پر حکومت کرنےکا خواب ادھورا رہ گیا

پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو پنجاب میں حکومت سازی میں حمایت کا اشارہ دے دیا، میڈیا رپورٹس

اتوار 29 جولائی 2018 16:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 جولائی 2018ء)تحریک انصاف کا پنجاب پر حکومت کرنےکا خواب ادھورا رہ گیا۔ پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو پنجاب میں حکومت سازی کا اشارہ دے دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی طرف سے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔دونوں جماعتوں کی طرف سے بنائی گئی کمیٹیوں میں تفصیلات طے ہوں گی۔

پنجاب پر حکومت کرنے کے لیے ن لیگ اور تحریک انصاف سر توڑ کوششیں کر رہی ہے۔اور اس حوالے سے سیاسی رابطے بھی جاری ہیں۔دوسری پارٹیوں اور آزاد امیدواروں کو بھی اپنے اعتماد میں لینے کا سلسلہ جاری ہے۔پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ کل تک ہم اس پوزیشن میں ہوں گے کہ مرکز اور پنجاب میں اپنی حکومت کا اعلان کر سکیں۔

(جاری ہے)

جب کہ ن لیگ نے بھی تخت پنجاب حاصل کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

یاد رہے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف نے سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خورشید شاہ نے ان کی دعوت قبول کر لی اور اس حوالے سے دونوں رہنما کی آج اسلام آباد میں ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن میں شکست پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کو قریب لے آئی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق گورنر احمد محمود سے ملاقات کی ہے اور پنجاب میں مسلم لیگ ن کو سپورٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔

جس پر انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے فیصلہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئر مین آصف علی زرداری کریں گے۔ اس کے بعد شہباز شریف نے خورشید شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس کو خورشید شاہ نے قبول کر لیا ہے اور اس حوالے سے دونوں رہنماؤں کی ملاقات آج اسلام آباد میں ہو گی۔