پاکپتن، پی پی 191 کے مسترد ووٹوں اور پوسٹل بیلٹ کی ری کائونٹنگ کے دوران کل 138 ووٹ بڑھ گئے

پی ٹی آئی کے فرخ ممتاز 111 ووٹوں کی لیڈ سے کامیاب

اتوار 29 جولائی 2018 23:40

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 جولائی 2018ء) پی پی 191 کے مسترد ووٹوں اور پوسٹل بیلٹ کی ری کائونٹنگ کے دوران کل 138 ووٹ بڑھ گئے، پی ٹی آئی کے فرخ ممتاز 111 ووٹوں کی لیڈ سے کامیاب۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پی پی 191 سے آزاد میاں فاروق احمد مانیکا کی درخواست پر ریٹرننگ آفیسرشہباز احمد خاں نے امیدواران اور ان کے نمائندوں کی موجودگی میں پی پی 191 کے مسترد شدہ ووٹوں اور پوسٹل بیلٹ کی ری کائونٹنگ کی گئی جس کے دوران تمام امیدواروں کے ووٹ بڑھ گئے، ری کائونٹنگ کے بعد دوران کل138 ووٹ بڑھ گئے ،تحریک انصاف کے امیدوار میاں فرخ ممتاز مانیکا 29363 تھے جبکہ ری کائونٹنگ کے بعد ان کے 20 ووٹ بڑھ کر 29388 ہوگئے جس کے ساتھ پی ٹی آئی امیدوار فرخ ممتاز مانیکا 111 ووٹوں کی لیڈ سے کامیاب ہوگئے جبکہ دوسرے نمبر پر آنیوالے آزاد امیدوار میاں فاروق مانیکا کے ووٹ29236 تھے ری کائونٹنگ کے بعد ان کے 41 ووٹ بڑھ کر 29277 ہوگئے جبکہ تیسرے نمبر پر آنیوالے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میاں حیات مانیکا 27140 تھے جبکہ ری کائونٹنگ کے دوران ان کے 15 ووٹ بڑھ کر27155 ہوگئے۔

کامیاب امیدوار میاں فرخ ممتاز مانیکا نے اپنی کامیابی کو عوام کی کامیابی قرار دے دیا۔۔۔۔