اسرائیل کو یہودیوں کی ریاست قرار دینے لے متنازعہ قانون پر احتجاج ،اسرائیلی عرب ممبر پارلیمان نے استعفی دیدیا

اتوار 29 جولائی 2018 19:41

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 جولائی 2018ء) اسرائیلی عرب قانون ساز ظہیر بھلول نے اسرائیل کو یہودیوں کی ریاست قرار دینے والی متنازعہ قانون سازی پر احتجاج کرتے ہوئے استعفی دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

اپویشن صہیونی یونین پارٹی سے تعلق رکھنے والے بھلول کے مطابق یہ نیا قانون نسل پرستی پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون کے نتیجے میں اسرائیل میں عرب آبادی کو حاصل برابری کے مواقع ختم ہو جائیں گے۔ اسرائیل کی تقریبا آٹھ ملین آبادی میں عربوں کا تناسب 17.5 فیصد ہے۔ اس نئے قانون کے تحت عبرانی کو سرکاری زبان کا درجہ دیتے ہوئے عربی کو صرف خصوصی زبان قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :