ہندووں کو بکری کا دودھ استعمال نہیں کرنا چاہئے، چندرکمار بوس

اتوار 29 جولائی 2018 18:50

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 جولائی 2018ء) مغربی بنگال میں بی جے پی کے نائب صدر اور نیتا جی سبھاش چندر بوس کے بھتیجے کے پوتے چندر کمار بوس نے کہا کہ ہندووں کو بکری کا گوشت کھانا بند کردینا چاہئے کیونکہ مہاتما گاندھی بکری کو ماں کے طور پر دیکھتے تھے۔

(جاری ہے)

بوس نے اس سے قبل ٹویٹر پر تحریر کیا تھا کہ ہندوہونے کے ناطے ہمیں بکری کا گوشت کھانا بند کردینا چاہئے۔

ہندوستانیت میں رنگ و نسل ، ذات اور مذہب کا کوئی فرق نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر گوشت کھانے والوں پر آپ حملہ کرتے ہیں تو آپ کو بکری کا دودھ نہیں پینا ہوگا۔ انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہجومی قتل کے واقعات قابل مذمت ہیں۔اس کی قطعی اجازت نہیں ۔ تمام سیاسی جماعتوں اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ قانون اور آئین کو بحال رکھیں۔

متعلقہ عنوان :