سرگودھا،مسلم لیگ ن کے نومنتخب ر کن قومی اسمبلی ڈاکٹر زوالفقار علی بھٹی کے دفتر پر پولیس کا چھاپہ ، توڑ پھوڑ کیمرے توڑ دیئے کمپیوٹر اٹھا لیئے

ملازمین کے علاوہ وہاں موجود درجنوں شہریوں کو بھی گرفتار کر لیا چیف جسٹس معاملہ کا ازخود نوٹس لیں اور ہمیں انصاف دلائیں، ڈاکٹر زوالفقار بھٹی کا مطالبہ

اتوار 29 جولائی 2018 21:10

سرگود ھا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 جولائی 2018ء)پاکستان مسلم لیگ ن کے نومنتخب ر کن قومی اسمبلی ڈاکٹر زوالفقار علی بھٹی کے دفتر پر پولیس کا چھاپہ ، توڑ پھوڑ کیمرے توڑ دیئے کمپیوٹر اٹھا لیئے اور ان کے ملازمین کے علاوہ وہاں موجود درجنوں شہریوں کو بھی گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 91 کی تین بار گنتی ہوئی اور مسلم لیگ نواز کوسبقت برقرار رہی لیکن اس کے باوجود تحریری رزلٹ نہیں دیا گیا ،نومنتخب رکن اسمبلی ڈاکٹرذوالفقار علی بھٹی نے کہا کہ میں نے اور میرے کارکنوں نے کمرہ عدالت کے باہر احتجاج کیا جو کہ ہمارا جمہوری اور اخلاقی حق تھا نہ کسی نے توڑ پھوڑ کی نہ کسی کے پاس کوئی اسلحہ تھا ہمارے مخالفین کی جانب سے جھوٹا من گھڑت اور بے بنیاد پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے پاک فوج کے خلاف نعرے بازی کا ہم سوچ بھی نہیں سکتے ہم پاک فوج کا احترام کرتے ہیں لیکن ایک سازش کے تحت پاک فوج کو ملوث کیا جا رہا ہے ڈاکٹر زوالفقار بھٹی نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملہ کا ازخود نوٹس لیں اور ہمیں انصاف دلائیں۔

۔