خیبرپختونخواہ میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 5 افرادجاں بحق،60 گھروں کو نقصان پہنچا

اتوار 29 جولائی 2018 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 جولائی 2018ء) خیبرپختونخواہ میں بارش کے باعث مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق جبکہ برساتی نالوں کے باعث 60 گھروں کو نقصان پہنچا ۔حادثات وقدرتی آفات کے صوبائی انتظامی ادارے پی ڈی ایم اے کے مطابق پشاور میں بارش کے باعث مختلف حادثات میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں بارشوں سے لکی مروت، دیر، نوشہرہ اوردیگراضلاع متاثر ہوئے ہیں اور60 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخواہ میں بارشوں کا سلسلہ 24 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ہزارہ، بنوں، ڈی آئی خان، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، اسلام آباد، ژوب سمیت گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پربارش کی پیشگوئی کی ہے۔