عمران خان کی حکومت اڑھائی سال سے زیادہ نہیں چلے گی، منظور وسان

بلاول بھٹو زرداری کو اپوزیشن لیڈر بنانے کہ لیے پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں مذاکرات نا گزیر ہیں،جی ڈی اے غنڈہ گردی الائنس ہے، میڈیا سے گفتگو

اتوار 29 جولائی 2018 19:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 جولائی 2018ء) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت بمشکل اڑھائی سال چلے گی وسان ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کررتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو بڑی مشکلات کا سامنہ کرنا پڑیگا،آنے والی حکومت مختلف پارٹیوں سے بلیک میل ہوتی رہے گی۔

منظور وسان نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو اپوزیشن لیڈر بنانے کہ لیے پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں مذاکرات نا گزیر ہیں،جی ڈی اے غنڈہ گردی الائنس ہے،اس سے سندھ کے عوام نے بدلہ لیا ہے، جی ڈی اے اور متحدہ کا اس بار خراب حشر دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کسی سے اتحاد نہیں کرے گی،قیادت کا بیان سامنے آچکا ہے،اس بار ملک سے اداروں نے ٹھپہ کلچر کا خاتمہ کروایا ہے،پر آراوز نے امیدواروں کے ساتھ ناانصافیاں کی ہیں، وزیراعلی سندھ کا نام ابھی فائنل نہیں ہوا،وزیراعلی سندھ کا نام پارٹی قیادت ہی فائنل کرے گی۔

(جاری ہے)

انہون نے مزید کہا کہ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں امیدواروں کے گنتی میں ووٹ کم دکھائے اور ہرانے کی کوشش کی گئی، فارم 45 کیوں چھپایا گیا اس میں کئی غلطیان سامنے آئی ہیں،پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس نے بڑے مارجن سے سندھ میں جیتی ہے۔#