تائیوان چین کا لازمی حصہ ہے ،کوئی الگ نہیں کر سکتا

امریکہ ایک چین پالیسی کے موقف پر قائم رہے،ترجمان چینی وزارت دفاع

اتوار 29 جولائی 2018 19:41

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 جولائی 2018ء)تائیوان چین کا اٹوٹ انگ ہے ہم کسی بھی ملک کے تائیوان کے ساتھ سرکاری سطح پر رابطوں اور فوجی تبادلوں کی سخت مخالفت کرتے ہیں اس سلسلے میں ہمارا موقف واضح اور مستقل ہے اور اس بارے میں دیگر ممالک پر انحصار نہیں کیا جا سکتا تائیوان کو چین سے الگ کرنے کی ہر کوشش ناکام ہو گی۔

(جاری ہے)

یہ بات چین کی وزارت دفاع کے ترجمان سینئر کرنل رین گائوچیانگ نے ایک سوال کے جواب میں کہی۔انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایک چین پالیسی کہ اپنے موقف پر قائم رہے اور چین اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے تین مشترکہ اعلامیوں کی پاسداری کرے۔وہ تائیوان کے مسئلے کو مناسب انداز میں حل کرے۔اور متحاط رہے کہ اس سے چین امریکہ تعلقات اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات کوکوئی نقصان نہ پہنچے اور نہ ہی آبنائے کے اس پار امن اور سلامتی کو کسی قسم کا نقصان ہو۔

متعلقہ عنوان :