بین الاقوامی آرمی گیمز چین میں شروع ہو گئیں

پاکستان ،بیلارس ، ایران ،روس،سوڈان،وینزویلا اور چین کی ٹیمیں شریک ہیں گیمز11اگست تک جاری رہیں گی ،چینی مسلح افواج کا بہتر امیج ابھر کر سامنے آئیگا

اتوار 29 جولائی 2018 19:41

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 جولائی 2018ء)بین الاقوامی آرمی گیمز 2018مشرقی چینی صوبے فجیان کے شہر کوان زو میں28جولائی سے شروع ہو گئی ہیں۔چینی مسلح افواج کے کھلاڑی ان گیمز میں5ویں بار حصہ لے رہے ہیں جبکہ چینی مسلح افواج کو ان گیمز کی دوسری بار میزبانی کا شرف حاصل ہو رہا ہے، گذشتہ برسوں کے مقابلے میں اس سال یہ گیمز خصوصی اہمیت کی حامل ہیں۔

کئی مقابلے مشترکہ ہونگے یا چینی فوج ان کی میزبانی کر رہی ہے، چینی فوج میزبانی کے ساتھ ساتھ چین میں منعقد ہونے والے چار مقابلوں میں حصہ لے گی۔جبکہ روس،قازکستان اور بیلارس میں منعقد ہونے والے 18مقابلوں میں حصہ لے گی اس طرح مجموعی طور پر چینی فوج 22مقابلوں کی میزبانی کے ساتھ ساتھ ان میں حصہ بھی لے گی، دوسری اہم بات یہ ہے کہ کئی غیر ملکی ٹیمیں ان مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں جن کی میزبانی چین کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

بلکہ روس،بیلارس اور پاکستان سمیت10ملکوں کی ٹیمیں ان مقابلوں میں شریک ہیں۔جبکہ آرمینیا مبصر کے طور پر شرکت کیلئے کورلاکے علاقے میں پہنچ چکا ہے۔سنکیانگ میں واقعے ہے جہاں مقابلے منعقد ہونگے۔ان مقابلوں کی تیسری نمایاں خوبی یہ ہے کہ چینی مسلح افواج غیر ملکی افواج کے تیار کردہ آلات ان میں استعمال کریگی۔چینی فوج کی 18ٹیمیں مقابلوں کیلئے غیر ممالک پہنچ چکی ہیں۔

جہاں وہ 16مقابلوں میں حصہ لیں گی، وہ 9مقابلوں میں اپنا سامان تیار کردہ سامان جبکہ 7مقابلوں میں غیر ملکی افواج کا تیار کردہ سامان استعمال کرینگے۔ان مقابلوں میں چینی ائیر فورس کے طیارے بھی حصہ لیں گے۔ہوائی جہازوں کے مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے ائیر فورس نے اپنے 5قسم کے طیارے بیرون ملک بھیجا دیئے ہیں۔ان میں ایچ۔6کے،جے۔10اے،ایف بھی۔

7اے،آئی ایل۔76اور وائی۔9شامل ہیں۔ایچ۔6کے اور وائی۔9پہلی بار ان مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ان کھیلوں کی پانچویں نمایاں خوبی یہ ہے کہ چینی ملٹری اکیڈمی نے پہلی بار شرکت کیلئے اپنی ٹیمیں بھیجی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ چینی مسلح افواج اعلیٰ معیار کے مطابق میزبانی کریںگی اور ان کھیلوں میں بھی اعلیٰ سطح پر مقابلہ کرینگی۔اس سے چینی مسلح افواج کا بہتر امیج ابھر کر سامنے آئیگا۔

متعلقہ عنوان :