Kuch Nahi Hai Kahin, Urdu Nazam By Abrar Ahmad
Kuch Nahi Hai Kahin is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Abrar Ahmad. Kuch Nahi Hai Kahin comes under the Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope category of Urdu Nazam. You can read Kuch Nahi Hai Kahin on this page of UrduPoint.
کچھ نہیں ہے کہیں
ابراراحمد
نہیں ، کچھ نہیں ہے کہیں
کوئی میں ہوں نہ تو
اب نہ آزار ہے ، آرزو بھی نہیں
خاک امروز سے
شہر نو روز تک
بس دھواں ہے دھواں
جس میں آنکھیں سلگتی ہیں ، تکتی نہیں
دھول اڑتی ہے ہر سو
یہاں سے وہاں تک ...
مگر -- کوئی بارش سی تھی
ان دلوں میں کبھی
کوئی مہکار تھی .........
آنکھوں کی تہ میں اترتی ہوئی نیند تھی
اور خواب تمنا کی کروٹ سے
ہلچل تھی ، بستر کی شکنوں میں تھی ---
روشنی تھی کہیں
جس میں رستہ دکھائی بھی دیتا تھا
چلتا بھی تھا
کوئی دالان تھا
پھول مہکے ہوے ، رنگ بہکے ہوے تھے کبھی
مہرباں رخ سے جھڑتے ہوے پھول
قدموں میں گرتے ہوے --
ہر طرف دل میں گرہیں لگاتی
ہوا چل رہی تھی
اب نہ ہاتھوں کی گرمی ، نہ دل کی تپش --
ابر اندیشہ چھایا ہوا ہے
برسنے کو ہے
اور مٹی پکڑتی ہے
پاتال کی سمت کھینچے چلی جا رہی ہے ---
آرزو کے ہر اک لفظ پر
اور موجود و رفتہ کے رخ پہ
غبار نفی بن کے چھاتی چلی جا رہی ہے
سفر کیا ہوا
یہ دماغ اب کسے ؟
اب تو ہم کو پہنچنا ہے اس حد تلک
جس کی حد ہی نہیں
اس مکان ابد تک
جو کس کا نہیں
جو کسی کا نہیں !؟
اور طے یہ ہوا
کچھ نہیں ، کچھ نہیں ہے مرا
میرے اطراف میں
خواب کو دیکھ لیتا ہوں
اب خواب میں....
ابراراحمد
© UrduPoint.com
All Rights Reserved
(1695) ووٹ وصول ہوئے
Related Abrar Ahmad Poetry
Related Poetry
More Abrar Ahmad Poetry
مارنے والا ہے کوئی ، کہ ہے مرنے والا
Abrar Ahmad - ابراراحمد
Marne Wala Hai Koi K Hai Marne Wala
مجھے معلوم ہے اب کوئی نہیں ہے میرا
Abrar Ahmad - ابراراحمد
Mujhe Maloom Hai Ab Koi Nahi Hai Mera
دیر لگا دی تم نے
Abrar Ahmad - ابراراحمد
Deer Laga Di Tum Ne
راہ دشوار بھی ہے، بے سروسامانی بھی
Abrar Ahmad - ابراراحمد
Rah E Dhushwar Bhi Hai Be Sar O Samani Bhi
صدا بہ صحرا
Abrar Ahmad - ابراراحمد
Sada Ba Sehra
مری آواز سنتے ہو
Abrar Ahmad - ابراراحمد
Mere Awaz Sunte Ho
میں ںے بہت سا وقت ضائع کر دیا
Abrar Ahmad - ابراراحمد
Main Ne Buhat Sa Waqt Zaya Kar Diya
وقت کچھ ایسا آ جاتا ہے
Abrar Ahmad - ابراراحمد
Waqt Kuch Aaisa Aa Jata Hai
You can read Kuch Nahi Hai Kahin written by Abrar Ahmad at UrduPoint. Kuch Nahi Hai Kahin is one of the masterpieces written by Abrar Ahmad. You can also find the complete poetry collection of Abrar Ahmad by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Abrar Ahmad' above.
Kuch Nahi Hai Kahin is a widely read Urdu Nazam. If you like Kuch Nahi Hai Kahin, you will also like to read other famous Urdu Nazam.
You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.