Besukhan Darichoon Se, Urdu Nazam By Fareeha Naqvi

Besukhan Darichoon Se is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Fareeha Naqvi. Besukhan Darichoon Se comes under the Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope category of Urdu Nazam. You can read Besukhan Darichoon Se on this page of UrduPoint.

”بے سخن دریچوں سے...“

فریحہ نقوی

یاد ھے میں نے تم سے کہا تھا

میرا ھر سُخن تم سے ھے.

دیکھ لو ، چھ مہینے سے اب تک.

کسی نظم کی ، کوئی ھلکی سی آھٹ بھی

دل کے دریچے پہ ، دستک نہیں دے سکی ھے

مگر اب میں اِس سے زیادہ

دعاؤں میں تم کو نہیں مانگ سکتی.

خدا اتنا فارغ نہیں ھے

کہ سب چھوڑ کر ، صِرف ھم کو ملانے کی خاطر

زمانے میں ”کُن“ کی صدائیں لگاتا پھرے.

اُس کی دنیا میں

بس ھم ھی نہیں ، اور بھی لوگ ھیں۔

اور وہ دنیا جو ھم نے بنائی تھی

اُس میں فقط ھم ھی تھے

وقت کا اژدھا میری ٹین ایج کی

ساری معصومیت کو نگلنے لگا ھے

خدا اور رحمت کا نقشہ

جو بچپن میں اَماں نے کھینچا تھا

یکسر بدلنے لگا ھے

کہیں دُور سے ، پھر تمہاری صدا آرھی ھے

مگر دل یہ کہتا ھے

بس اب نہیں.......خامشی چاھیے.

(اور تم جانتے ھو، میں دِل کی سنوں گی)

یہ کیا ھے کہ

جب آنکھیں موندوں تو رنگ اور منظر

مگر آنکھیں کھولوں تو ھر سُو اندھیرا ھے

خیر....

آج کتنے دنوں بعد تم سے

یہ سب دل کی باتیں کہی ھیں.

میری بیقراری کسی غیر محسُوس سانچے میں

دھیرے سے ڈھلنے لگی ھے

مہینوں سے دل کے جزیرے پہ

جو برف چھائی تھی ، آخر پگھلنے لگی ھے۔

کوئی نظم پھر مجھ میں ، چلنے لگی ھے

فریحہ نقوی

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(5542) ووٹ وصول ہوئے

You can read Besukhan Darichoon Se written by Fareeha Naqvi at UrduPoint. Besukhan Darichoon Se is one of the masterpieces written by Fareeha Naqvi. You can also find the complete poetry collection of Fareeha Naqvi by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Fareeha Naqvi' above.

Besukhan Darichoon Se is a widely read Urdu Nazam. If you like Besukhan Darichoon Se, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.