Poocha Lehekte Pair Se Bulbul Ne Kaan Mein By Zeeshan Ahmad Zaki

Poocha Lehekte Pair Se Bulbul Ne Kaan Mein is a famous Urdu Poetry written by a famous poet, Zeeshan Ahmad Zaki. You can also read more poetries of Zeeshan Ahmad Zaki on this page of UrduPoint.

پوچھا لہکتے پیڑ سے بلبل نے کان میں

ذیشان احمد ذکی

پوچھا لہکتے پیڑ سے بلبل نے کان میں

یہ کیا سلیقہ آ گیا ، حضرتِ انسان میں

یہ اِس کو جامِ آشتی کس نے پلا دیا

اِس کا غرور خاک میں کس نے ملا دیا

بولو تو اِس کے ظلم میں تخفیف کیسے ہو گئی

یہ شرفِ مخلوقات اب نحیف کیسے ہو گئی

معصوم بچوں کے درندہ صفت قاتل کیا ہوئے

یہ دیکھ کر بھی جی رہے تھے جتنے بے دِل، کیا ہوئے

اب کیوں فضا میں بیٹیوں کی چیخ سنتی ہی نہیں

اب اِس کی آہیں کیوں بتا تاریخ سنتی ہی نہیں

یہ پھول ، خوشبو، رنگ اِس کے خوف سے آزاد ہیں

اب طائروں کی چہچہاہٹ سے شجر آباد ہیں

کیوں زہر پھیلاتے ہوئے سب کارخانے بند ہیں

وہ بھوک کے پہلو میں بجتے شادیانے بند ہیں

اب اور کتنے دن چلے گا خوف جو طاری ہوا

جو لفظ خنجر ہو گئے ، جو لہجہ بازاری ہوا

چپ چاپ سنتا ہی رہا بلبل کی ساری گفتگو

پھر پیڑ گویا یوں ہوا، اے بلبلِ خوش رنگ تُو

میں جانتا ہوں دردِ انسانی میں ہو کے مبتلا

یوں گلستاں میں کر رہی ہے ساری باتیں جابجا

اپنے بڑوں سے میں نے سن رکھے ہیں ان کے کام بھی

انسان اچھے ہیں زیادہ کچھ ذرا دشنام بھی

تسلیم کہ تیرا ہراک شکوہ بجا ہے، ٹھیک ہے

لیکن سنو! اللہ میاں شہہ رگ سے بھی نزدیک ہے

یہ خوفِ مرض اِن کو ساری غلطیاں بتلائے گا

توبہ کا در کُھلا ہے اِن کو بس یہی دکھلائے گا

فرعون اور نمرود کے انجام سے واقف ہیں یہ

میں جانتا ہوں کربلا کی شام سے واقف ہیں یہ

اک سرزنش ہے جس کے بعد یہ وبا ٹل جائے گی

پھرحضرتِ انسان پہ اک تازہ رونق آئے گی

یہ جس نبیﷺ کے نام لیوا ہیں، بچائے جائیں گے

یہ پھر صراطِ مستقیم پر ہی لائے جائیں گے

مشرق و مغرب میں ان کا دور آخر آئے گا

کلمۂِ حق کا یہ پرچم ہر جگہ لہرائے گا

سن کے بلبل نے کہا، واللہ یہ سب ٹھیک ہے

نبی آخرﷺ کا خدا شہ رگ سے بھی نزدیک ہے

ذیشان احمد ذکی

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(350) ووٹ وصول ہوئے

Poocha Lehekte Pair Se Bulbul Ne Kaan Mein by Zeeshan Ahmad Zaki - Read Zeeshan Ahmad Zaki's best Shayari Poocha Lehekte Pair Se Bulbul Ne Kaan Mein at UrduPoint. Here you can read the best poetry Poocha Lehekte Pair Se Bulbul Ne Kaan Mein of Zeeshan Ahmad Zaki. Poocha Lehekte Pair Se Bulbul Ne Kaan Mein is the most famous poetry by emerging poet, Zeeshan Ahmad Zaki. People love to read poetry by Zeeshan Ahmad Zaki, and Poocha Lehekte Pair Se Bulbul Ne Kaan Mein by Zeeshan Ahmad Zaki is best among the poetry collection by new poet Zeeshan Ahmad Zaki.

At UrduPoint, you can find the complete collection of Urdu Poetry of Zeeshan Ahmad Zaki. On this page, you can read Poocha Lehekte Pair Se Bulbul Ne Kaan Mein by Zeeshan Ahmad Zaki. Poocha Lehekte Pair Se Bulbul Ne Kaan Mein is the best poetry by Zeeshan Ahmad Zaki.

Read the Zeeshan Ahmad Zaki's best poetry Poocha Lehekte Pair Se Bulbul Ne Kaan Mein here at UrduPoint; you will surely like it. Many people, who love the Urdu Shayari of the new poet Zeeshan Ahmad Zaki, regard it as the best poetry Poocha Lehekte Pair Se Bulbul Ne Kaan Mein of Zeeshan Ahmad Zaki.

We recommend you read the most famous poetry, Poocha Lehekte Pair Se Bulbul Ne Kaan Mein of emerging poet Zeeshan Ahmad Zaki, here, you will surely love it. Also, don't forget to share it with others.