2020 پاکستان اور ساری دنیا کے لیے بہت تکلیف دہ سال تھا،میاں زاہد حسین

وائرس نے عالمی معیشت کو زمین بوس ،کروڑوں کو خط غربت سے نیچے دھکیل دیا،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس

جمعہ 1 جنوری 2021 19:52

2020 پاکستان اور ساری دنیا کے لیے بہت تکلیف دہ سال تھا،میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2021ء) ایف پی سی سی آئی کے نیشنل بزنس گروپ کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ2020 پاکستان اور ساری دنیا کے لیے بہت تکلیف دہ سال تھا۔ اس سال میں کرونا وائرس نے عالمی معیشت کو زمین بوس کر دیا کروڑوں افراد کو خط غربت سے نیچے دھکیل دیا جبکہ اربوں افراد کے طرز زندگی کو ہمیشہ کے لیے بدل ڈالا۔

اس وائرس کی دوسری لہر جاری ہے جبکہ تمام ممالک اس سے نمٹنے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں ۔میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ2020 میں دنیا کے سٹیج پر بہت سے واقعات ہوئے ہیں جن میں امریکی صدر ٹرمپ کی شکست، متعدد ممالک کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنا، برطانیہ کا یورپی یونین سے نکلنا، مودی سرکار کا ہندو بنیاد پرستی کو فروغ دینا بھارت کا کشمیر پر غاصبانہ قبضہ او ر آرمینیا و آزربائیجان کے مابین جنگ مگر وائرس کی تباہ کاریوں نے سب کچھ دھندلا کر رکھ دیا ہے اور بیس لاکھ افراد کی جان لے کرساری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ صحت عامہ کی سہولتوں کو ماضی کی طرح نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ملکوں اور قوموں کا مستقبل اس سے جڑا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس وائرس نے ساری دنیا میں تعلیمی نظام کو بھی درہم برہم کر کے رکھ دیا ہے جس نے کروڑوں بچوں کے مسقبل پر سوالیہ نشانات کھڑے کر دئیے ہیں جبکہ مختلف افواہوں نے ویکسین کے متعلق نہ ختم ہونے والی بحث کو جنم دیا ہے جس کا مقابلہ کرنے کے لئے عوام تک حقائق پہنچانا ضروری ہیں ۔اس وبا نے غریب ممالک کو مزید غریب کر دیا ہے اور وہ دیوالیہ پن سے بچنے کی تگ و دو میں مصروف ہیں جبکہ عالمی ادارے اپنی ذمہ داری ادا نہیں کر رہے ہیں۔غریب ممالک میں وسائل کی کمی سے اربوں افراد ویکسین سے محروم رہ سکتے ہیں۔غریب ممالک کو تباہی سے بچانے اور اربوںغریبوں کو ویکسین پہنچانے کی ذمہ داری ادا کرنے کے لئے امیر ممالک کو آگے آنا ہو گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..