
ہم عوام اپنے ووٹ کی توہین کا تماشہ دیکھتے رہیں گے !!!
بدھ 23 ستمبر 2020

گل بخشالوی
قومی عدالتوں کے ملزموں ضمانت پر رہا مجرموں ان کے اتحادیوں اور مفرور اشتہاری مجرم کے ساتھ آن لائین بیٹھک میں مجھے کیوں نکالا اور جیل میں کیوں ڈالا کا گردان کر نے والے فوج کو براہَ راست نشانہ بنانے والے میاں محمد نواز شریف کے کہنے کا مطلب تھا کہ ادارے قومی سیاست میں مداخلت نہ کریں سرحدوں کی حفاظت کرنے والے بیرونی سرحدوں کی حفاظت کریں اندرونی سرحدوں کو قومی چوروں لٹیروں اور وڈیروں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیں تاکہ وہ باری کی حکمرانی میں جو چاہیں کریں انہیں پوچھنے والا کوئی نہ ہو ۔
(جاری ہے)
اپوزیشن بخوبی جانتی ہے کہ حکومت گرانا ان کے بس کی بات نہیں ابھی چند ہی دن قبل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں عمران خان نے سینٹ میں اپوزیشن کی مخالفت کی وجہ سے پاس نہ ہونے والے وہ تمام بل حسبِ دعویٰ پاس کروا دیئے مشترکہ اجلاس میں آصف علی زرداری سمیت چھتیس ممبران اپوزیشن غیر حاضر تھے اس کے باوجود اپوزیشن کو آئینے میں اپنا چہرہ اور نہ ہی ا پنا گریبان نظر آیا تحریکِ انصاف کی حکومت کو وقتی پر قانو ن سازی میں مشکل کا سامنا ہے اس لئے کہ سینٹ میں اپوزیشن کی اکثریت ہے لیکن مارچ 2021میں سینٹ کے انتخابات میں حکومت اکثریت حاصل کر لے گی اور یہ مشکل بھی دور ہو جائے گی پیپلز پارٹی کی دعوت پر اے پی سی ، اے پی سی کھیلنے والے دعوت اڑانے آ ئے اور مولانا فضل الرحمان کے ساتھ حسب سابق ہاتھ کر گئے ان کی تقریر لائیو نشر نہ ہو نے دی
پیپلز پارٹی بخوبی جانتی ہے کہ آصف علی زرداری کی خود پرست سیاست نے پاکستان کی قومی سیاسی پارٹی کو سندھ تک محدود کر دیا ہے اور یہ بھی ممکن ہے اگر تحریکِ انصاف کو مزید تین سال حکمرانی کا موقع ملا تو پیپلز پارٹی کا وجود سندھ میں بھی خطرے میں پڑ جائیگا کانفرنس میں مولانا کی ایک نہ سنی گئی ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپوزیشن کے دوسرے اراکینِ اسمبلی کے ساتھ استعفیٰ دے لیکن ایسا تو تب ممکن ہوتا جب مولانا اپنی جماعت کے اراکینِ اسمبلی کے استعفے ساتھ لائے ہوتے لیکن یہ لوگ ایسا کھبی نہیں کریں گے اس لئے کہ ان میں ایسی کوئی اخلاقی جرات نہیں یہ صرف قوم کو گمراہ کر کے اپنے گزشتہ کرپٹ کل پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں لیکن ایسا کچھ ہوتا نظر نہیں آتا ان کا کیا ان کے سامنے آیا ہے جمہورت ان سے انتقام لے رہی ہے یہ لوگ مکافاتِ عمل سے دوچار ہیں قوم ان کے عبرت ناک انجام کی تمنائی ہے
اے پی سی کے اجلاس میں سابق حکمران جماعتوں کی قیادت کی تقاریر پر سلیم صافی نے سوشل میڈیا پر پاکستان اور افواجِ پاکستان کی تو ہین پر لکھا زرداری اور نواز شریف کی انقلابی تقریروں کے بعد اخلاقیات کا تقاضہ ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی توڑ دے اپوزیشن کی دوسری جماعتوں کو کہے کہ ان کے ممبرز مستعفی ہو جائیں اور میاں محمد نوا زشریف پہلی دستیاب فلائیٹ سے پاکستان آئیں ورنہ ان کی تقاریر کو ڈرامہ سے تعبیر کیا جائے گا!!
بد قسمتی سے پاکستان میں ووٹ کو عزت دینے کی بات تو ہوتی ہے لیکن ووٹ دینے والے کو عزت نہیں دی جاتی ۔جانے ہمارے سیاست دان کب پاکستان کی عوام کے انتخابی فیصلے کو تسلیم کریں گے ، جانے کب ہمارے سیاست دان اپنی شکست اور دوسرے کی جیت کو تسلیم کریں گے پہلے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ایک دوسرے کی حکومتیں گراتے رہے اب مل کر تحریکِ انصاف کی حکومت گرانے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگائے ہوئے ہیں آ خر یہ سلسلہ کب تک چلے گا ان ہی نام نہاد جمہوریت نواز لٹیروں کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پاکستان پر ڈکٹیٹر راج کرتے رہے ہیں کیا ہی بہتر ہو گا کہ ہر منتخب حکومت کو اس کی مدت پوری کرنے دی جائے او ر تبدیلی کا فیصلہ عوام پر چھوڑ دیا جا ئے اگر پاکستان کے سیاستدانوں نے عوام کے فیصلے کو اہمیت دی تو ممکن ہیں پاکستان شاہراہِ ترقی پر گامزن ہو جائے بصورت دیگر ہم الیکشن الیکشن کے کھیل میں قومی سرمایا ضائع کر تے رہیں گے اور لٹیرے دونوں ہاتھوں سے قوم کو لوٹتے رہیں گے جب پکڑے جائیں گے تو الزام اداروں پر لگا کر قومی وقار کا جنازہ لکالتے رہیں گے اور ہم عوام اپنے ووٹ کی توہین کا تماشہ دیکھتے رہیں گے!!!!
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
گل بخشالوی کے کالمز
-
گداگر اپوزیشن، حکومت گراﺅ ، در در پر دستک !
بدھ 16 فروری 2022
-
کسی مائی کے لال میں جرات نہیں کہ تحریک عدم اعتماد لا سکی
منگل 15 فروری 2022
-
اگر جج جواب دہ نہیں تو سینیٹر اور وزیراعظم کیوں کرجواب دہ ہو سکتا ہے
جمعہ 4 فروری 2022
-
سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن غیر حاضر اور حکومت کی جیت
پیر 31 جنوری 2022
-
اسلامی صدارتی نظام اور پاکستان
جمعرات 27 جنوری 2022
-
تحریکِ انصاف ، جماعت اسلامی ، پاکستان عوامی تحریک ، اور ریاست ِ مدینہ!!
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
اپوزیشن، عوام کی عدالت میں پیش ہونے سے قبل ان کے دل جیتیں
جمعرات 20 جنوری 2022
-
خدا کا شکر ادا کریں کہ ہم پاکستان کے باشندے ہیں
ہفتہ 15 جنوری 2022
گل بخشالوی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.