Live Updates

قومی اسمبلی میں مہمانوں کی آمد پر پابندی عائد:صدارتی خطاب پر حکومتی اتحادی اور اپوزیشن ارکان کی بحث،ایک دوسرے پر نعرے کستے رہے

منگل 14 مئی 2024 21:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مہمانوں کی اسمبلی آمد پر غیر معینہ مدت تک پابندی عائد کر دی ۔منگل کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں منعقد ہوا ،قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحشیہ (apostille) آرڈیننس کی مدت میں 120 دن کی توسیع کی قرار داد منظور کر لی گئی ،صدارتی خطاب کے دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان ایک دوسرے پر نعرے کستے رہے ،قبل ازیں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مہمانوں کی اسمبلی آمد پر پابندی عائد کر دی ،گذشتہ روز مہمانوں کی گیلریز سے نعرے بازی اور ہلڑ بازی کرنے پر پابندی عائد کی گئی اجلاس کے لیے کسی بھی وزیر یا رکن اسمبلی کے مہمانوں کے لیے پاسز جاری نہیں کیے گئے ،قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران مہمانوں کی گیلریز خالی تھیں،بعد ازاں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑاظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں مذاکرات اور بات چیت کے زریعے مسائل حل کریں ایوان میں سیٹی بجانے سے مسائل حل نہیں ہونگے عوام ہم سے توقع رکھتے ہیں ان کے مسائل حل ہوں ماضی کو بھول کر مستقبل کو سامنے رکھ کر چلنا چاہیے، ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ بڑا سنگین ہے سر کلر ڈیڈ میں کمی لانے انتہائی ضروری ہے گردشی قرضہ سب کچھ نگلنے کے لیے تیار ہیجمہوریت کا حسن یہ ہے ک ایک دوسرے کو دلیل سے کنونس کرتے ہیں ہم اپنے کام کے ساتھ دیانت دار رہیں گے تو مسائل حل ہوں گیمہنگائی پر بات کریں لیکن ان کا حل بھی تجویز کریں بجلی کی چوری ایک بہت بڑا مسئلہ ہے گردشی قرضہ پورے نظام کو کھانے کے لئے تیار ہیجو فیڈرز بل دیتے ہیں وہاں لوڈ شیڈنگ کم ہے اینٹی اسمگلنگ کے حوالے سے چینلجز الارمنگ ہیں بارڈر مینجمنٹ کو بہتر کرنے کے لئے نیا مکینزم دیا گیا ،اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا کہ کل خواجہ آصف نے ذاتی ریمارکس دیئے صدر ایوب خان تاریخ کا حصہ ہیں خواجہ آصف نے میری دادا کا نام لیا اور غیر پارلیمانی الفاظ ادا کئے ،مارشل لاء سکندر مرزا نے لگایا تھامیں عوام کے ووٹوں کے ساتھ ایوان میں آیا ہوں ،ریحانہ ڈار سے خواجہ آصف نے شکست کھائی ہے ،قومی اسمبلی کے اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے راہنما اسد قیصر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چمن میں بہت بڑا دھرنا جاری ہے ،جب سے پاکستان بنا ہے وہاں پر انہیں سہولت دی گئی تھی کہ وہ بارڈر کے آرپار جاسکتے ہیں وہ کہتے ہیں ہم بارڈر کو مانتے ہیں ہم ٹیکس دیتے ہیں ہمیں سے یہ سہولت واپس نہ لی جائے ،اس موضوع پر بھی کمیٹی بنائی جائے ،میرے صوبے کے پی کے میں 18,18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ،آزادکشمیر میں احتجاجی مرحلے کو مس ہینڈل کیا گیا ہے چمن، مالاکنڈ اور فاٹا کے حوالے سے اور لوڈشیڈنگ کے موضوع پر کمیٹی بنائی جائے، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بیرسٹر گوہرکا کہنا ہے کہ ہم قوم کی خاطر آگے بڑھنے کو تیار ہیں،خواجہ آصف کے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں دئیے گئے بیان کو حذف کیا جائے،خواجہ آصف نے ہمارے رکن کے حوالے سے جو کہا وہ مناسب نہیں تھا،خواجہ آصف نے گزشتہ روز غیر مناسب رویہ اختیار کیا۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائ پی ٹی آئی کا مزیدکہنا تھا کہ عمر ایوب پر 22سال میں کرپشن کا ایک الزام نہیں لگا۔خواجہ آصف باہر اقامہ لیکر نوکری کرنے چلے جائیں گے۔میمو گیٹ میں کالا کوٹ پہن کر سپریم کورٹ جانے والے آپ لوگ تھے۔عالمی رپورٹس دیکھ لیں پی ٹی آئی 70فیصد مقبول ہے۔ الیکشن میں پی ٹی آئی سے انتخابی نشان لیاگیا اور 180نشستیں ہم سے چھینی گئیں۔

الیکشن میں جس طرح ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا اس کی مثال نہیں ملتی۔تمام ترزیادتیوں کے باوجودہم اس پارلیمان کاحصہ بنے۔تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت ہے۔ ہمارالیڈرعمران خان جیل میں ہے اوریہ کہتے ہیںکہ ہمیں انصاف دلائیں گے۔ہم قوم وملک کے خاطرہم آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ ہم نے ملک میںجمہوریت کومضبوط کرنے کیلئے آوازبلندکی اور عوام جان چکے ہیں کہ اصل جمہوری لوگ کون ہیں۔

بیرسٹرگوہر کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کاتوشہ خانہ کیس سے تعلق نہیں ہے اور انہیں مقدمے میں15سال کی سزادی گئی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کیساتھ امتیازی سلوک کیاگیا۔اب توشہبازشریف سے ن لیگ کی صدارت بھی لے لی گئی۔شہباز شریف پہلے وزیراعظم ہیں جن کے پاس عوامی اکثریت نہیں ہے۔ہماری خواتین کو 9مئی کی آڑمیں جیل میں ڈالا گیا۔

ان پر ناجائز مقدمات قائم کئے گئے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی نوشین افتخار نے سکول طلبا کے لیے بسوں کی بندش کا معاملہ اٹھایا تو وفاقی وزیر مقبول صدیقی نے کہا کہ اسلام اباد کے سکولوں کے لیے بسز بند نہیں کی گئی،بسوں کی حالت خستہ تھی، کام کروایا جا رہا ہے،ہدایات دی ہیں کہ جلد بسز کے کام کروا کر بسز کو پک اینڈ ڈراپ شروع کی جائے، ہم نے کچھ بسوں کو ریپیئر کر کے طلبا کے لیے چلا دیا ہے،بسوں کی خستہ حالت کی وجہ سے پرندوں نے ان میں گھونسلے بنا دیے تھے،موجودہ حکومت طلبا کی سہولت کے لیے بسوں کو فوری بہتر حالت میں لا رہی ہے،تعلیمی حالات ایمرجنسی والی صورتحال ہے،ایوان کے ارکان سے گزارش ہے کہ جس کو وقت ملے وہ اپنے قریبی سکولوں میں جا کر ضرود پڑھائے۔

ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر کے صوبے میں کرپٹ حکمرانی کا دور دورہ رہا ہے نوجوانوں کے حقوق سلب ہوئے جعلی ڈومیسائل پر نوکریاں دی گئیں آج بھی اشتہار میں سندھ دیہی اور سندھ شہری کی بات کی جاتی ہے صوبہ سندھ آپ کیلئے ٹیسٹ کیس ہے میرے بچے نہ لاہور نہ لاڑکانہ کا ڈومیسائل بنا سکتے ہیں خواتین کے پرس چھیننے جاتے مزاحمت پر نوجوان قتل ہوتے ہیں فاروق ستار نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے باوجود اڑھائی کروڑ لوگ سطح غربت سے نیچے گئے لوگوں کو خود مختار نہیں بنایا گیا روبینہ خالد کو کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ کی بجائے بینظیر انکم جنریشن پروگرام بنایا جائے کراچی کو ترجیح پر دیکھے بغیر آپ آگے نہیں بڑھ سکتے جو نسخہ کیمیا ہے وہ ایم کیو ایم کا ترمیمی بل ہے آپ بلدیات اور مقامی حکومت کو اختیار دیں ایک وزیر تعلیم پچاس ہزار سکولوں کو ٹھیک ہی نہیں کرسکتافاروق ستار نے کہا کہ کہتے تھے ہم اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں آپ کو ان باتوں پر معافی مانگنی چاہیے آپ سمجھتے ہیں اسٹیبلشمنٹ میرے ساتھ ہو تو ٹھیک نہ ہو تو غلط آپ کہتے تھے آپ کا کوئی احتجاج لانگ مارچ کامیاب نہیں ہوگامسلح افواج کو بے وجہ سیاست میں گھسیٹا جارہا ہے نو مئی کا واقعہ قابل مذمت ہے نو مئی میں ملوث لوگوں سزا دینی چاہیے سی پیک مجھے کہیں نظر نہیں آرہا ہے فلسطین کے ساتھ پورے ملک اور پارٹی کی طرف مذمت کرتا ہوں سیاسی جماعتوں کو سدھر جانا چاہیے اور انسان کا بچہ بن جانا چاہیے۔

پیپلز پارٹی رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مجھے 35 سال اس پارلیمنٹ میں ہو گئے ہیں میں اپوزیشن لیڈر رہا ہوں بانی چیئرمین پی ٹی ائی اپنی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر تھے ہم نے ایک ساتھ وقت گزارا ہیمیں ان کی سیاست کا بھی شکار رہا ہوں اور دو سال جیل کاٹی ہے انہوں نے کہا کہ صدر زرداری کی آزاد کشمیر کے معاملے پر تعریف کرتا ہوں جب سب کہہ رہے تھے کہ اب کیا ہوگا تو صدر زرداری کے ویڑن کی وجہ سے وہاں ٹھہراؤ اگیا انہوں نے سب کو بلایا اور ایک اجلاس منعقد کیا گیا مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ ان کے تمام مطالبات منظور ہو گئے اور احتجاج ختم ہو گیا ہیکشمیریوں کی ایک کال پر ان کے مسائل کو حل کیا گیا جو دنیا اور یو این کو دکھانے کے لیے کافی ہے پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان و رکن اسمبلی شازیہ مری نے کہا کہ فلسطین کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کیلئے جانے والے امدادی قافلے کو تاراج کیایہ ایوان اسرائیلی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہیجارح اسرائیلی فورسز نہتے فلسطینیوں کے جان و مال کی دشمن بن چکی ہیپاکستان فلسطینیوں کیلئے اقوام متحدہ میں آواز بلند کریفلسطین صورتحال پر عالمی سطح پر شدید احتجاج کی ضرورت ہے، قومی اسمبلی کے اجلاس میں صدارتی خطاب پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلہ فاروقی نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے مشکل وقت میں پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا تھا انہوں نے اٹھارویں ترمیم کے زریعے صوبوں کو حقوق دلوائے ہیں ذاتی رنجشیں کو بھول کر ملک کو معاشی مشکلات سے نکالیں اپوزیشن آئے مل کر انتخابی اصلاحات پر کام کرے کل کو فارم 47 کی باتیں ختم ہوں ملک میں اچھی روایت قائم کریں سنی اتحاد کونسل کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ راولپنڈی سے ملک کو مضبوط ہونا تھا اسی شہر میں لیاقت علی خان اور محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید کیا گیا ملک میں کبھی سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کیا جاتا ہے سابق وزیر اعظم بانی پی ٹی آئی کو وزیر آباد میں چار گولیاں ماری گئیں سابق وزیراعظم آج اڈیالہ جیل میں قید رکھا ہوا پاکستان کے مسئلے ایسے حل نہیں ہونگے آزاد کشمیر میں کل جو ہوا وہ ہم دیکھنا نہیں چاہتیعلی محمد خان نے کہا کہ میں پاکستان کی بات کرنا چاہتا ہوں کبھی ہتھکڑی ڈال کر نوازشریف کی طرح ملک سے دربدر کردوکبھی بینظیر کی طرح جس کے والد کو پھانسی دیدی گئی اسے ملک بدر کردیا گیاوہی بینظیر بھٹو کو لیاقت باغ میں قتل کردیا گیااسی راولپنڈی میں میں لیاقت علی خان جو قائداعظم کے ساتھی تھے ان کو قتل کردیا گیاہم بھی پاکستان بنانے والے ہیں اور آپ بھی پاکستان بنانے والے ہیں تو پھر کیوں ہم سرجھکا کر چلیں جب طالع آزما پرویز مشرف نے ہتھکڑیاں لگا کر نوازشریف کو ملک بدر کیا بانی پی ٹی آئی جو یہاں قائد ایوان تھا اس کو چار گولیاں مارکر جیل بھیج دیا گیا آج بھی ہم اس سے نہیں مل سکتیکل بانی پی ٹی آئی سے ملنے کیلئے میں امید کررہا تھا یہ ایوان اپنے سابق قائد ایوان کیلئے کھڑا ہوگا یہ ایوان تفتیش کرے گا کہ وہ کیمرے کو ججوں کے بیڈرومز میں لگ سکتے ہیں ان کیمروں سے بینظیر کے قاتل کیسے بچ گئیجن کو قائد پسند نہیں وہ کسی اور ملک چلے جائیں قائد اعظم نے اپنے خطاب میں مسلح افواج کیلئے کہا تھاکہ مسلح افواج پاکستانیوں کے خدمت گزار ہیں قائد اعظم آرمڈ فورسز کو کہہ رہے ہیں کہ آپ نیشنل پالیسی نہیں بناسکتیکوئی بروکر یا ڈیلر نہیں جو ہم سیاسی جماعتوں کو آپس میں بٹھائیمیں سپیکر کی کرسی کو کہتا ہوں کہ وہ شروعات کرائیں میرے داد قائداعظم کے ساتھی اور تحریک پاکستان کے سپاہی تھے لیکن انہیں ایوب خان کی کابینہ میں نہیں ہونا چاہئے تھا ہم سب کو اپنی غلطیاں ماننی پڑیں گی بانی پی ٹی آئی کو اس بات کی سزا دی جارہی ہے جو ہر اس پاکستانی کو دی جاتی ہے جو آزاد پالیسیاں بنانے کی کوشش کرتا ہیاسی جرم میں بانی پی ٹی آئی جیل میں پڑے ہیں جب آپ اپنی حدود میں رہیں گے ہمارے سر کا تاج ہیں جب آپ اس طرف آئیں گے تو احتجاج بھی ہوگا۔

وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے کہا ہے کہ بہت بڑا پلان تھا کہ کمشیر میں لاشیں گریں گے اور دنیا دیکھے گی لوگوں نے جو سوچا تھا وہ خاک میں مل گیا یہ قوم اور پاکستان کی فتح ہے مظاہرین اس وقت منتشر ہوچکے ہیں صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم اور پوری قیادت سے اس معاملے کو مل کر حل کیا ہے ۔قومی اسمبلی اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل نے کہا ہے کہ عمر ایوب آپ بار بار کہتے میں مجھے اپوزیشن لیڈر بنایا گیا ہم مانتے ہیں آپ اپوزیشن لیڈر ہیں صدر مملکت کے خطاب سے جامع خطاب نہیں دیکھا اپوزیشن لیڈر صدر کی تقریر پر تنقید بھی کرتے اور تجاویز بھی دیتے آصف علی زرداری کی زبان کاٹی گئی لیکن ان کی زبان سے پھول جھڑتے رہے ہیں ان شخص نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا صدر نے کہا کہ ہمارے پاس وقت کم ہے صدر نے کہا کہ آگے جانے کیلئے ہمیں مل کر بیٹھنا ہوگا قادر پٹیل نے کہا کہ آپ کہتے ہیں آئی ایس پی آر کو پریس کانفرنس نہیں کرنی چاہیے تھا آپ نے تو آئی ایس پی آر کے ساتھ جوائنٹ پریس کانفرنس کی تھی میں آپ کا ساتھ دینے کو تیار ہوں آپ کے بیانات آپ کا ساتھ دینے کو تیار نہیں ہیں ملک صرف سیاستدان چلا سکتے ہیں کھلاڑی نہیں اس کو پی سی بی کا چیئرمین بنائیں ملک کو تباہ نہ کریں اگر نو مئی انہوں نے کیا تو آپ کے لوگ کیسے شہید ہوئے آپ کے لوگ پھر وہاں کیا کر رہے تھے بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد تین دن تک مواصلاتی نظام بند رہاپاکستان کھپے کا نعرہ لگا اور پاکستان بچا فاروق ستار ہر حکومت کا حصہ رہے لیکن کوئی کام نہیں کیا بابو بھائی کی طرح فاروق ستار کی بات کا برا نہیں مانتے قومی اسمبلی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ ایک باپ کو بیٹی کے زمانے گرفتار کیا گیا ایک وزیر قانون کو پندرہ کلو ہیروئن کیس میں گرفتار کیا گیا آپ تو آرمی چیف کو والد کا درجہ دیتے تھے آج والد سے بغاوت کررہے ہیں ان کو رانا ثنائ اللہ کے قید کے کمرے کی تصویر لینے کا شوق تھا ہمیں تو عمران خان کی طرح کمرہ اور سہولیات نہیں ملیں نو مئی کا ذمہ دار دہشت تنظیم پی ٹی آئی ہے حنیف عباسی کی تقریر میں پی ٹی آئی اراکین نے شور شرابہ کیا انہوں نے کہا کہ نو مئی کے اوپر کوئی جوڈیشل کمیشن نہیں بننا چاہیے جنہوں نے مجسمے توڑے کسی کو معافی نہیں دینا چاہیے ان سے قسم اٹھائیں کیا ان کو پاکستان سے محبت ہے انہوں نے توشہ خانہ کی بیڈ شیٹ اور نہیں چھوڑا ایسی چیزیں لے گئے جو ممنوعہ تھیں ان کا نام نہیں لے سکتا ہم نے عمران خان کو مرغی اور ممنوعہ اشیائ بھی فراہم کیں انہوں نے کہا کہ ہم نے کوکین کا خاتمہ کیا لیکن اڈیالہ جیل سے خاتمہ نہیں کرسکے آزاد کشمیر میں انتشار کس نے پھیلا کیا آپ کو پتہ ہے یہ وہی تنظیم ہے جس کا میں نے ذکر کیا تمام انتشار کے پیچھے پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر ہے نو مئی کیلئے اداروں کے خلاف ذہن سازی کی گئی کیپٹل ہل میں سپیکر کی کرسی پر پاؤں رکھا اس کو چودہ سال قید ہوئی ان لوگوں نے مسجد نبوی کے تقدس کو نہیں چھوڑا اگر عمران خان کو عام قیدیوں کی طرح رکھا جائے تو ملک ترقی کے راستے پہ چڑھ جائے گا اگر یہ نہ ہوا تو مسلح جتھے ملک پہ چڑھ دوڑیں گے۔

Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات