نوازشریف کو گیس تشخیص

بدہضمی ، ڈکار اور قبض ہونے کے باعث گیس کے غلبہ نے دل کے پریشر میں اضافہ

اتوار 29 جولائی 2018 23:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 جولائی 2018ء)نوازشریف کی دل کی دھڑکن تیز ہونے اور بازو میں درد کی وجوہات گیس تشخیص پائی ہے ، بدہضمی ، ڈکار اور قبض ہونے کے باعث گیس کے غلبہ نے دل کے پریشر میں اضافہ کیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نوازشریف کے معمول کے چیک اپ کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان کے جسم میں گیس زیادہ پائی گئی اور ان کی وجوہات پانی اور ناقص کھانا بھی ہوسکتا ہے جس کے بعد معدہ میں گڑ بڑ ہو نے کے باعث گیس کا غلبہ آیا اور سینے میں تکلیف محسوس ہوئی ، ڈاکٹروں نے قبض ، بدہضمی اور ڈکاروں کو بھی دل کے عارضہ میں مداخلت کرنے کا سبب قرار دیا ۔ظفر ملک