ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
سیاسی قیادت کو پسماندہ علاقوں کی خاص ضروریات کو ترجیح دینا ہوگی، حکومت نوکریاں پیدا کرنے ، مہنگائی کم کرنے ، ٹیکس نیٹ وسیع کرنے کیلئے معاشی اصلاحات کرے گی ‘ آئینی فریم ورک کے تحت وفاق اور صوبوں کے مابین مثبت تعاون اور ہم آہنگی ناگزیر ہے ،علاقائی امن ، روابط اور خوشحالی کے فروغ اور استحکام برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں، چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل سمیت مشترکہ اہداف کے فروغ کیلئے چین کے ساتھ کام کرتے رہیں گے. صدرمملکت کا پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب
میاں محمد ندیم جمعرات 18 اپریل 2024 22:32
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا عفریت ایک بار پھر اپنا گھناﺅنا سر اٹھا رہا ہے ، دہشت گردی سے ہماری قومی سلامتی ، علاقائی امن و خوشحالی کو خطرہ ہے،پاکستان دہشت گردی کو ایک مشترکہ خطرہ سمجھتا ہے ،دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک سے دہشت گرد گروہوں کا سختی سے نوٹس لینے کی توقع رکھتے ہیں، دہشت گرد گروہ ہماری سکیورٹی فورسز اور عوام کے خلاف حملوں میں ملوث ہیں،دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے قوم کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں، میری اہلیہ اور دو بار منتخب وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جان دی، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اتحاد اور تحریک پیدا کرنے میں کبھی بھی پیچھے نہیں رہوں گا، ہمیں اپنی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فخر ہے ، مسلح افواج ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ ، قومی سرحدوں کے دفاع میں بے پناہ قربانیاں دیں.
انہوں نے کہاکہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر دوست ممالک بالخصوص سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، چین، ترکی اور قطر کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،امریکہ، یورپی یونین اور برطانیہ ہمارے تجارتی پارٹنر رہے ہیں، امید ہے کہ امریکہ ، یورپی یونین اور برطانیہ کے ساتھ تعاون میں مزید اضافہ ہوگا ، مختلف شعبوں میں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر چین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ پاک-چین پائیدار تذویراتی اور سدا بہار دوستی خطے میں استحکام کی بنیاد ہے،ہم علاقائی امن ، روابط اور خوشحالی کے فروغ اور استحکام برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں، چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل سمیت مشترکہ اہداف کے فروغ کیلئے چین کے ساتھ کام کرتے رہیں گے. انہوں نے کہا کہ ہم دشمن عناصر کو اہم منصوبے کو خطرے میں ڈالنے ، دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلق کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ، چینی بھائیوں اور بہنوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کریں گے انہوں نے کہا کہ دنیا کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کیلئے جاری جدوجہد میں کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کی طرف دلانا چاہتا ہوں ،آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کشمیری مسلمانوں کو اپنے ہی وطن میں اقلیت میں بدلنے کی بھارتی حکمت عملی کا حصہ ہے،پاکستان بھارت کے یکطرفہ اقدامات کو مسترد کرتا ہے ، بھارت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ 5 اگست 2019 اور اس کے بعد لیے گئے تمام غیر قانونی اقدامات واپس لے ، حق خودارادیت کے حصول تک پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی کلید ہے. صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کو بے گناہ فلسطینیوں کے قتل ، اسرائیلی فوج کی جانب سے بڑے پیمانے پر نسل کشی پر گہری تشویش ہے، پاکستان قابض اسرائیلی افواج کی کھلے عام بربریت کی شدید مذمت کرتا ہے انہوں نے کہا کہ آپ ہماری قوم کو درپیش متعدد چیلنجز سے کامیابی کے ساتھ نمٹ سکتے ہیں، اپنے عوام کی استقامت پر میرا یقین غیر متزلزل ہے، جب بھی ہم مشترکہ مقصد کیلئے متحد ہوئے ، ہم نے اپنے وعدوں کو پورا کیا، جانتا ہوں کہ ملک کو پیچیدہ سماجی ، ماحولیاتی اور معاشی چیلنجز کا سامنا ہے ،ہمارے مسائل پیچیدہ ضرور ہیں مگر ان کا حل ممکن ہے ،یقین ہے کہ اخلاقی اور سیاسی سرمائے کی بدولت ملک کو مسائل سے نکال سکتے ہیں، آئیے ایک مزید خوشحال پاکستان کیلئے تعاون اور اتفاق رائے کے سیاسی اصولوں کاعملی مظاہرہ کریں، یقین ہے کہ ایک نئے آغاز کے طور پر ہم ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کی منزل جانب گامزن ہو سکتے ہیں. یادرہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر کا یہ خطاب زرداری کا قومی اسمبلی اور سینیٹ کے مشترکہ اجلاس سے ساتواں خطاب ہے آصف زرداری 9 مارچ کو صدارت کے عہدے کے لیے منتخب ہوئے تھے اور وہ واحد پاکستانی صدر بن گئے جنہوں نے دو مرتبہ یہ عہدہ سنبھالا. صدر مملکت نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب شروع کیا تو تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اپوزیشن اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ نے اپنی نشستوں میں کھڑے ہو کر نعرے لگانا شروع کر دیے احتجاج کرنے والے اراکین پارلیمنٹ نے پلے کارڈز اور سابق وزیراعظم عمران خان کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں اور وہ’ ’گو زرداری گو“ کے نعرے لگا رہے تھے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں تمام تر ہنگامہ آرائی کے باوجود صدر زرداری نے انگریزی زبان میں اپنی تقریرجاری رکھی.متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
فیڈرل بورڈ آف ریونیو مسلسل وزیراعظم کے ریڈار پر ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر افسران کو او ایس ڈی بنائے ..
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کا سب سے بڑا اجتماع نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں راولپنڈی ..
اسلام ٓباد، چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا، احمد ریحان شیخ
نیشنل چیلنج کپ میں ایچ ای سی کی کامیابی ،ماشا یونائیٹڈ اور ایس اے فارم کی ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی ..
ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد کاپولیس کے زیر استعمال موٹر سائیکلوں کامعائنہ
ڈی آئی جی آ پر یشنز کا اردل روم کا انعقاد
ایس پی ڈپلومیٹک پروٹیکشن یونٹ کی ڈپلومیٹک انکلیو کی سیکورٹی پر مامور افسران کو بریفنگ ، افسران سے ملاقات ..
اسلام آباد،11منشیا ت فروش گرفتار،بھا ری مقدار میں چرس، ہیر وئن، آ ئس اور کھلی شراب برآمد
اسلام آبادسے 20 پیشہ ور بھکاریوں گرفتار، مقدمات درج ،کم عمر بچے فلاحی سنٹرز منتقل
اسلام آباد،راہزنی میں ملوث گرو ہو ں کے چار ارکان گرفتار
اسلام آباد،قتل و دیگر سنگین جر ائم میں ملوث 16اشتہا ری مجرمان گرفتار
ایس پی سٹی زون اور ایس پی رورل زون کی علا قوں میں کھلی کچریو ں
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری