Phulbehri, Urdu Nazam By Emad Ahmad

Phulbehri is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Emad Ahmad. Phulbehri comes under the Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope category of Urdu Nazam. You can read Phulbehri on this page of UrduPoint.

پھلبہری

عماد احمد

بدنما داغ

مرے جسم پہ بڑھتے ہوئے داغ

چہرے پہ، ہاتھوں پہ، بازو پہ ، نکلتے ہوئے داغ

میری ہیئت کو شب و روز بدلتے ہوئے داغ

میرے ماتھے پہ صبح شام بکھرتے ہوئے داغ

جلد پر داغ نکل آئے ہیں میری جب سے

لوگ کہتے ہیں تمہیں فرق نہیں پڑتا کیا؟

تم انہیں لے کے پریشان نہیں لگتے ہو

اپنی ہیئت پہ تمہیں غم نہیں ہوتا ،کیوں کر؟

مَیں ہنسے دیتا ہوں اب ان پہ پریشانی کیا

جلد کے داغوں پہ رونے کی ضرورت کیا ہے؟

خود کو اس غم میں ڈبونے کی ضرورت کیا ہے؟

بے قراری نہیں ہوتی مجھے اِن داغوں سے

شرمساری نہیں ہوتی مجھے اِن داغوں سے

جلد کے داغ گنہگار نہیں کرتے ہیں

میری تشکیل پہ اصرار نہیں کرتے ہیں

میرے اندر کا تو بیوپار نہیں کرتے ہیں

میرے کردار کا اظہار نہیں کرتے ہیں

میں نے دیکھے ہیں بہت لوگ جنہیں روگِ برص

جلد پر تو نہیں ، پَرقلب میں ہو جاتا ہے

داغ آجاتے ہیں ایسے جو نہاں ہوتے ہیں

پھر بھی ہر اہلِ بصیرت پہ عیاں ہوتے ہیں

میں نے دیکھے ہیں کئی لوگوں کے افکار پہ داغ

میں نے دیکھے ہیں کئی لوگوں کے کردار پہ داغ

میں نے دیکھے ہیں کئی بار نمایاں چہرے

قد وقامت میں، خدوخال میں، رنگ و بو میں

ان گنت اندھے نشانوں سے پٹے جن کے قلوب

تیز دھبوں سے عبارت تھے فقط، جن کے نفوس

جلد کے داغوں پہ رونے کی ضرورت کیا ہے؟

بے قراری نہیں ہوتی مجھے اِن داغوں سے

شرمساری نہیں ہوتی مجھے اِن داغوں سے

جلد کے داغ گنہگارنہیں کرتے ہیں!

میرے کردار کا اظہار نہیں کرتے ہیں!

عماد احمد

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(1565) ووٹ وصول ہوئے

You can read Phulbehri written by Emad Ahmad at UrduPoint. Phulbehri is one of the masterpieces written by Emad Ahmad. You can also find the complete poetry collection of Emad Ahmad by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Emad Ahmad' above.

Phulbehri is a widely read Urdu Nazam. If you like Phulbehri, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.