Beronqi Se Kocha E Bazar Bhar Gaye, Urdu Ghazal By Irfan Sattar

Beronqi Se Kocha E Bazar Bhar Gaye is a famous Urdu Ghazal written by a famous poet, Irfan Sattar. Beronqi Se Kocha E Bazar Bhar Gaye comes under the Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope category of Urdu Ghazal. You can read Beronqi Se Kocha E Bazar Bhar Gaye on this page of UrduPoint.

بے رونقی سے کوچہ و بازار بھر گئے

عرفان ستار

بے رونقی سے کوچہ و بازار بھر گئے

آوارگان ـ شہر کہاں جا کے مر گئے

آشوب ـ آگہی میں گماں کی بساط کیا

وہ آندھیاں چلیں کہ یقیں تک بکھر گئے

میں خود ہی بد نُمو تھا کہ مٹی میں کھوٹ تھا

کھِل ہی نہیں سکا، مرے موسم گزر گئے

اب آئے جب میں حال سے بے حال ہو چکا

سب چاک میرے سِل گئے، سب زخم بھر گئے

جشن ِ بہار ِ نو کا ہُوا اہتمام جب

ہم ایسے چند لوگ بہ مژگان ِ تر گئے

دل سا مکان چھوڑ کے دنیا کی سمت ہم

اچھا تو تھا یہی کہ نہ جاتے، مگر گئے

تنہا ہی کر گئی یہ بدلتی ہوئی سرشت

سب دل میں رہنے والے ہی دل سے اتر گئے

اب کچھ نہیں کریں گے خلاف ِ مزاج ہم

اکثر یہ خود سے وعدہ کیا، پھر مُکر گئے

اچھے دنوں کے میرے رفیقان _خوش دلی

اس بے دلی کے دور میں جانے کدھر گئے

اس عہد_ بد لحاظ میں ہم سے گداز قلب

زندہ ہی رہ گئے تو بڑا کام کر گئے

عرفان اب سناؤ گے جا کر کسے غزل

وہ صاحبان ِ ذوق، وہ اہل ِ نظر گئے

عرفان ستار

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(4964) ووٹ وصول ہوئے

You can read Beronqi Se Kocha E Bazar Bhar Gaye written by Irfan Sattar at UrduPoint. Beronqi Se Kocha E Bazar Bhar Gaye is one of the masterpieces written by Irfan Sattar. You can also find the complete poetry collection of Irfan Sattar by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Irfan Sattar' above.

Beronqi Se Kocha E Bazar Bhar Gaye is a widely read Urdu Ghazal. If you like Beronqi Se Kocha E Bazar Bhar Gaye, you will also like to read other famous Urdu Ghazal.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.