Fitrat Ki Bhasha, Urdu Nazam By Safia Hayat

Fitrat Ki Bhasha is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Safia Hayat. Fitrat Ki Bhasha comes under the Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope category of Urdu Nazam. You can read Fitrat Ki Bhasha on this page of UrduPoint.

" فطرت کی بھاشا"

صفیہ حیات

سمندر جب آسمان سے اترا تو شفاف تھا۔

ھم نے اپنے آنسو اس میں ملا دئے۔

جنگل آکسیجن بناتے نہ تھکتے۔

ھوا آزاد روی سے چلتی۔

جانور امن کی بھاشابولتے

گھل مل کر رھتے۔

درندے کبھی کمزور پہ ھاتھ نہ ڈالتے۔

فطرت پیار کے سوا کوئی گیت نہ گاتی

مٹی جو بھی اگلتی سب کا مشترکہ ھوتا

درختوں کو کاٹ کر بنائے گئے

کالونی سسٹم میں آکسیجن منہ موڑنے لگی

دھرم کو توڑا مروڑا گیا۔

رشوت ، ریپ،بلیک مارکیٹنگ بڑھنے لگی۔

کالے دھن سے ابلتی تجوریوں کو بد ھضمی ھونے لگی۔

طوائفوں نے اپنےمحلے ویرانی کے حوالے کر کے

پوش علاقوں میں عزت کے دام بڑھا دئیے۔

فطرت موٹے موٹے آنسوءوں سے روئی۔

جب ۔۔۔۔۔

زمین پہ کھینچی گئی لکیروں نے

چشمے ۔سمندر۔جنگل اور پہاڑ کو منقسم کر دیا۔

اب کہیں پہ بھی پورا دریا نہیں بہتا۔

پہاڑوں کو کاٹا گیا تو وہ اس قدر روئے

کہ سمندر نےکھارا پانی پینے

اور تقسیم ھونے سے انکار کر دیا ۔

انسانوں نے پیٹ میں ھوس جگا کر

درندوں کو چیر پھاڑ سکھا دی

پرندے اپنے قبیلے بنا کر دبدبے سے رھنے لگے

افر تفری بڑھتی گئ

فطرت

بد صورتی کو چھپاتی مصنوعی رنگوں سے خود کو رنگنے لگی

انسانوں نے سماجیات کے اصول اتنے بڑھا لئے کہ

مرنادوبھر ھو گیاھے

ھمیں از سر نو فطرت کی پیروی کرتے

جینے کے ڈھنگ سیکھنے ھوں گے۔

ورنہ کسی دن انسان

درندوں کی چیر پھاڑ کرے گا۔

اور درندے امن کی بھاشا سکھانے کے لئے

بستیوں کا رخ کریں گے

صفیہ حیات

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(1647) ووٹ وصول ہوئے

You can read Fitrat Ki Bhasha written by Safia Hayat at UrduPoint. Fitrat Ki Bhasha is one of the masterpieces written by Safia Hayat. You can also find the complete poetry collection of Safia Hayat by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Safia Hayat' above.

Fitrat Ki Bhasha is a widely read Urdu Nazam. If you like Fitrat Ki Bhasha, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.