Raal Tipkati Shitaniyat, Urdu Nazam By Safia Hayat

Raal Tipkati Shitaniyat is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Safia Hayat. Raal Tipkati Shitaniyat comes under the Sad, Social, Heart Broken category of Urdu Nazam. You can read Raal Tipkati Shitaniyat on this page of UrduPoint.

" رال ٹپکاتی شیطانیت"

صفیہ حیات

ہر لمحہ محرک سیارے کے دستور

عجیب نرالا پن رکھتے ھیں۔

خوشبو کی بوتلیں

بارود سے بھری جارہی ھیں۔

فضا میں سانسوں کی چیخیں گونج اٹھنے سے

عورتوں نے

حاملہ ھو نے سے انکار کر کے

شاہی درباریوں سے وابستگی اختیار کی ھے۔

محل کے بائیں جانب کنواں

اور پلاسٹک شاپرز کی مشین تیار ھے

جو۔۔۔۔۔۔۔

رات کی سیاہی میں

عیش و عشرت کے خاص تحفے

نوزائیدگاں کی پہلی آواز کو

چیخ بننے سے پہلے

باندھ کر پھینکنے کے لئے استعمال ھوں گے۔

پھولوں نے خوشنما رنگوں سے انکار کر کے

ماتمی رنگ کا انتخاب کیا ھے۔

انسان نما مخلوق نے

بہروپی زمیں کے سب اصول بدل ڈالے ہیں۔

لڑکیاں بیاہ پہ بیاہ کرتی ھیں۔

لڑکے ایک ھی ذائقہ چھکتے

سالوں کی رفاقت بھلا کر

نیا ذائقہ ڈھونڈتے ھیں۔

نپے تلے انداز میں رھنے والے

اب خوف اوڑھ کر سوتے ھیں۔

جانے کب بدلتے زمانے کے

طوفانی تھپیڑے

آن کی آن میں لپیٹ لیں۔

زخمی آوازیں

سماعتوں کو بہرہ بنا کر

کوئی پرانا انتقام لیتی ھیں۔

آسمان نے اب

کنکریاں پھیکنے سے انکار کر کے

ازلی اصولوں سے بغاوت کر دی ھے۔

کیونکہ بچےقبل از وقت

جوانی کی سر شاری گھٹا گھٹ پیتے ہیں

تو انکے چہروں سے

شیطانیت کی رال ٹپکنے لگتی ھے

صفیہ حیات

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(1833) ووٹ وصول ہوئے

You can read Raal Tipkati Shitaniyat written by Safia Hayat at UrduPoint. Raal Tipkati Shitaniyat is one of the masterpieces written by Safia Hayat. You can also find the complete poetry collection of Safia Hayat by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Safia Hayat' above.

Raal Tipkati Shitaniyat is a widely read Urdu Nazam. If you like Raal Tipkati Shitaniyat, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Sad Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.