تیر و ترکش
ہفتہ 9 فروری 2019

خامہ بدست کے قلم سے
#ملک میں امن کا فائدہ عوام کو پہنچنا چاہیے، آرمی چیف
اگر کوئی عقل مند ہے تو اسے اشارہ کافی ہونا چاہیے چیف صاحب کا!
#اب آپ حکومت میں ہیں، اپوزیشن میں نہیں، گھسی پٹی بات نہ کریں، عمران خان کی وزراء کو ہدایت
اس ہدایت پر عمل کی ابتداء وزیراعظم ہاوٴس سے کرنے کی ضرورت ہے۔
#نوازشریف سے ڈیل کا مجھے علم نہیں، شاہ محمود قریشی
حالانکہ وزیر ”خارجہ“ آپ ہیں۔
#کسی کے ساتھ این آر او نہیں ہوگا، افتخاردرانی معاون خصوصی وزیراعظم
پہلے تو اس طرح کے بیان وزیراعظم صاحب خود دیا کرتے تھے۔
#نواززرداری نے لندن یا جیل میں دن گزارنے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
پہلے تو آپ صرف جیل میں دن گزارنے کی اطلاع دیا کرتے تھے دونوں زعماء کے متعلق؟
#وزیر ہاوٴسنگ پنجاب میاں محمودالرشید کے بیٹے پر مقدمہ بنانے والے تینوں کانسٹیبل برطرف۔
ہائی مورل گراوٴنڈ آف گورننس اسے ہی کہتے ہیں ناں؟
#ق لیگ سے اختلافات سنجیدہ نہیں، فواد چودھری
آپ کو کوئی کام سنجیدگی سے کرنا بھی آتا ہے؟
#پاکستانیوں کو دبئی میں مفت کاروبار کرنے کی سہولت دینے کا اعلان۔
اس طرح کی سہولت پاکستانیوں کو پاکستان میں کب ملے گی؟
#ملک کا ڈھانچا پچھلی حکومتوں نے کھوکھلا کردیا ہے، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار
اور آپ ان حکومتوں میں بھی وزیر ہوتے تھے ناں؟
#بلورانی باپ کا کیس لڑنے پر چلّو بھر پانی میں ڈوب مریں، شیخ رشید
شیخ صاحب آج کل ہفتہٴ خوش اخلاقی منا رہے ہیں۔
#روشن مستقبل کی بنیاد رکھ دی، ندیم افضل چن ترجمان وزیراعظم
سال پہلے تک آپ پیپلزپارٹی کے جیالے ترجمان کی حیثیت سے ایسی ہی خوش خبریاں چھوڑا کرتے تھے۔
#سپریم کورٹ کے احکام پر عمل ہوتو کراچی کے مسائل حل ہوجائیں گے، مصطفی کمال
ایسا مگر کرے گا کون؟
#پنجاب میں طرزِ حکمرانی میں بڑی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ
دوسرے بہت سے فیصلوں کی طرح یہ بھی ایک فیصلہ ہے جو عمل کو ترستا رہے گا۔
#وزیراعظم کی گورنر پنجاب کو اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنے کی ہدایت
گورنر صاحب اس طرح کی ہدایت پر عمل سے پہلے برادری دیکھتے ہیں شاید۔
#سانحہٴ ساہیوال: ریکارڈ میں تبدیلی کی تو سب جیل جائیں گے، عدالت عالیہ
ریکارڈ تو ایک طرف، اس سانحے میں تو قاتل تبدیل کرنے کی کوشش ہورہی ہے جناب۔
#ایم کیو ایم پاکستان حکومت کی کٹھ پتلی بن گئی، ڈاکٹر فاروق ستار
یہ کون سی نئی بات ہے!
#نوازشریف طبیعت بہتر ہونے پر دوبارہ جیل جائیں گے، وزیر اطلاعات پنجاب
یہ آپ کی پہنچ سے بہت اوپر کے معاملات ہیں جناب!
#نوازشریف نے این آر او مانگا نہ کبھی مانگیں گے، شاہد خاقان عباسی
کیوں کہ اس طرح کے کام شہبازشریف کے ذمے ہیں بقول شیخ رشید
#نوازشریف کو ملک کے ہسپتال پسند نہیں، فواد چودھری
اور آپ کو بالآخر ان کی پسند کا خیال رکھنا پڑے گا۔
#ہر صوبے میں ایک شادی کا سوچ رہا ہوں، بلاول
ایسے کاموں کے متعلق صرف سوچا ہی جاسکتا ہے آپ کے طبقے میں۔
#وفاق نے فنڈز کی فراہمی کم کردی، کام کیسے چلے گا، وزیراعلیٰ سندھ
کسی فالودے والے، کسی ریڑھی چھابڑی والے سے بات کریں ناں۔
#نوازشریف ہسپتال، حمزہ بیرون ملک، معاملہ کیا ہے؟ سلمان غنی تجزیہ کار
کیا میانہ روی ہے تجزیہ کار صاحب کی!؟
#عدالتوں سے عجیب وغریب فیصلے آرہے ہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی
آنے دیں، عمل کس نے ہونے دینا ہے ان فیصلوں پر۔
#خواجہ سعد رفیق کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ن لیگ
اور نوازشریف ”بہترین“ سیاسی انتقام کا شکار ہیں۔
#عثمان بزدار میں ایسا کیا ہے جو وزیراعظم ان کا ڈھٹائی سے دفاع کررہے ہیں، بلاول
سید قائم علی شاہ میں ایسا کیا تھا کبھی پوچھا ابا حضور سے؟
#حکومت بڑے ڈاکووٴں کے سامنے بے بس ہوچکی ہے، وزیر ریلوے
لگتا ہے کچھ عرصے بعد آپ کہیں گے حکومت بڑے ڈاکووٴں سے مل چکی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
خامہ بدست کے قلم سے کے کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.