اسلام آباد میں دھرنے کے مقام کانام تبدیل کرنیکافیصلہ

ڈی چوک کوڈیموکریسی چوک کے نا م سے منسو ب کیا جا ئے گا

اتوار 29 جولائی 2018 18:30

اسلام آ با د (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 جولائی 2018ء)پا کستان تحر یک انصاف (پی ٹی آئی )کی قیادت نے حکومت میں آتے ہی دھرنے کا مقام بھی تبدیلی کی زد میں آگیاہے۔ ڈی چوک کا نام بدلنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی نے ڈی چوک کوڈیموکریسی چوک بنانیکی ٹھان لی ہے، امکان ہے کہ ایوان صدر میں وزیراعظم کی حلف برداری کی روایت توڑنے کی بھی تیاری جاری ہے،عمران خان وزارت عظمی کاحلف ڈی چوک میں ہی لینے کے خواہشمند ہیں۔تقریب حلف برداری میں صرف خواص کے بجائے عوام کوبھی مدعو کرنیکا فیصلہ کیاہے۔ اس موقع پرپی ٹی آئی کارکنان کو بھی دعوت نا مے بھی ار سال کیئے جا ئیں گے ۔