Gonj, Urdu Nazam By Majid Jahangir

Gonj is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Majid Jahangir. Gonj comes under the Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope category of Urdu Nazam. You can read Gonj on this page of UrduPoint.

گونج

ماجد جہانگیر

کیسے میں ابتدا کروں کیسے ہو انتہا

ٹکرا رہے ہیں حرف سماعت سے بارہا

آواز ایک گونجتی ہے جگ سے ماورا

باری کا انتظار ہے باری کا انتظار

کیسی عجب زمین پہ میرا ظہور ہے

سچ ہو رہا ہے قتل جہاں پر قدم قدم

اسناد بانٹتے ہیں جہاں کچھ فتاوی گر

میرا قلم وہاں پہ چلے تیر کی طرح

لپٹے گا تیرے پاوں سے زنجیر کی طرح

سر پھٹ رہا صورتِ حالات دیکھ کر

اک تھرتھراتی لو میں چھپی رات دیکھ کر

کیا میرا نام آتا ہے بے حس وجود میں

کیا میں بھی جی رہا ہوں حدودو قیود میں

بے ربط سی سطور ہیں معلوم ہے مجھے

اذہان سے بھی دور ہیں معلوم ہے مجھے

بے سود اُس جگہ پہ ہے خوں کی سبیل بھی

دم توڑنے لگی ہو جہاں پر دلیل بھی

لیکن میں انتظار کروں اپنی موت کا

چیخ و پکار بھی نہ کروں ہاتھ باندھ لوں

میرے قلم میں اتنی روانی تو ہے عدو

تو کیسے جاں گنواۓ گا منظر تراش دوں

میں نے تو اپنا فرض نبھانا ہے بارہا

نقشہ ستم کا تازہ دکھانا ہے بارہا

اور تیرا کام تیر چلانا ہے بارہا

اور تیرا کام تیر چلانا ہے بارہا

ماجد جہانگیر

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(1797) ووٹ وصول ہوئے

You can read Gonj written by Majid Jahangir at UrduPoint. Gonj is one of the masterpieces written by Majid Jahangir. You can also find the complete poetry collection of Majid Jahangir by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Majid Jahangir' above.

Gonj is a widely read Urdu Nazam. If you like Gonj, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.