Last Episode - Muskrat By Uswah Imaan

آخری قسط - مسکراہٹ - اسوہ ایمان

زیتون ملک سے سلمیٰ نے پوچھا
ہاں تو کب آ رہا ہے تمہارا تبدیلی نام کا اشتہار اخبار میں؟
اب تو تم یہ کام خود آسانی سے کر سکتی ہو۔
مگر اب میں یہ کام کرنا نہیں چاہتی کیونکہ میرا نام مجھے نواز گیا۔
اب اسی پر فخر ہے مجھے… زیتون نے جواب دیا اور پوچھا۔
تمہارا (ماڈرن فیوچر) Modern Future آج کل کہاں ہے؟
وہیں جہاں سے ہماری دوستی شروع ہوئی تھی۔
(سلمیٰ نے بتایا)
کیا مطلب؟ (زیتون نے پوچھا)
میں اسی کالج میں انگلش کی لیکچرر ہوں جہاں سے ہم نے FA کیا تھا۔
اچھا! 
یہ تو بہت اچھی بات ہے اور کالج میں سب لوگ کیسے ہیں
سب اچھا ہے تم کبھی چکر لگاؤ نا! (سلمیٰ نے کہا)
ابھی تو مجھے جانا ہے پھر بات کریں گے (زیتون نے بات ختم کرتے ہوئے کہا)
#…#…#
سلمیٰ نے کالج میں زیتون کا ذکر کیا۔

(جاری ہے)

میڈم سکینہ نے پرنسپل کو Suggestion دی کہ Cheif Guest کے طور پر زیتون ملک کو بلایا جائے۔
#…#…#
سلمیٰ کی شادی اس کے کزن سے ہوئی جبکہ زیتون جب Phd کر کے واپس لوٹی تو پاکستان سے جن صاحب نے اس کی کفالت کی تھی انہوں نے زیتون ملک کے والدین کے پاس جا کر باقاعدہ طور پر اپنے بھتیجے کے لیے زیتون ملک کا رشتہ مانگا۔ ان کے بھتیجے نے Phd اسلامیات کیا تھا۔
والدین نے بخوشی زیتون کی شادی کر دی۔
#…#…#
زیتون ملک کا اب ایک ہی مشن تھا وہ یہ کہ عربی زبان کو آسان کر کے سکھانا۔ ذمہ داری اور شوق سے پڑھانا۔ وہ یہ سب کام بخوبی انجام دے رہی تھی۔
#…#…#
حال:۔
میڈم سکینہ نے جو کہنا تھا کہہ کر سٹیج سے اتر گئیں۔ وہ سب کو چونکا کر، حیرت میں ڈال کر چلی گئیں۔ ہال میں سکوت طاری تھا۔
فاطمہ ہال کی خاموشی کو توڑتے ہوئے Cheif Guest سے درخواست کرتی ہے کہ وہ سٹیج پر تشریف لائیں اور طالبات کو اپنی کامیابی کا راز بتائیں۔
زیتون ملک سٹیج پر آ کر خطاب شروع کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ سب سے پہلے تو میڈم سکینہ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
For Admiring Me And My Success.
رہی بات معاف کر دینے کی تو انہوں نے میرا کوئی نقصان نہیں کیا اور حقیقت یہ ہے کہ میں نے FA میں Arabic رکھی جو کہ میں نے پہلے کبھی نہیں پڑھی تھی۔
میڈم سکینہ میری ٹیچر تھیں۔ پہلی کلاس میں جب Introduction کے دوران میں نے یہ بتایا کہ میرا Arabic میں First Exposure ہے تو انہوں نے کہا۔
”آپ تو میرا رزلٹ خراب کریں گی“
میڈم کا یہ جملہ میرے ذہن میں نقش ہو گیا اور ہر لمحہ مجھے یاد دلاتا رہا کہ مجھے میڈم کا رزلٹ خراب ہونے سے بچانا ہے۔ اس کوشش میں اور اس سے حاصل ہونے والی کامیابی سے میرے اندر شوق پیدا ہو گیا۔
سو میڈم کے رزلٹ کو خراب ہونے سے بچاتے بچاتے میں آج یہاں پہنچ گئی اورآپ کے سامنے اس کالج اور میڈم سکینہ کی کامیابی کی مثال بن کر کھڑی ہوں۔
میڈم سکینہ آپ کے جملے نے مجھے نفع ہی نفع دیا۔ مجھے وہاں تک پہنچایا جس کا میں نے سوچا بھی نہ تھا۔ مجھے وہ کچھ دکھا دیا جس کا میں تصور بھی نہیں کر سکتی تھی۔
اگر آپ مجھے وہ سب نہ کہتیں میں آج یہاں نہ ہوتی۔
"Your criticism was God's way of taking me to my destination."
So madam Sakina!
"I am thank ful to you and dedicate my success to you."
اب جناب کا میابی کا راز!
تو وہ ہے صرف ایک بات
It's not what happens to you
It's what you do about it.
اس اصول پر عمل کرنے سے میرے اندر خواہش پیدا ہوئی (عربی سیکھنے کی)
جس کے انجام کے طور پر میں یہاں ہوں
Intensity of desire makes the difference.
Thank you.
ختم شد

Chapters / Baab of Muskrat By Uswah Imaan