Episode 3 - Muskrat By Uswah Imaan

قسط نمبر 3 - مسکراہٹ - اسوہ ایمان

ایک خاتون سے دوسری خاتون کی ملاقات میں یہ راز کھلا کہ خاتون دوم اپنی اصلی عمر سے بہت کم عمر نظر آتی ہیں۔ جوان اور خوبصورت ہیں بہت اصرار پر خاتون اول اس حسن و جوانی کا راز جان پائیں راز یہ تھا کہ ”میں بہت خوش ہنستی مسکراتی رہتی ہوں۔“ خاتون اول کو یقین نہ آیا مگر اس راز کو جاننے کا اور کوئی طریقہ نہ تھا پھر خاتون اول نے سوچا کہ ہاں اس کی زندگی میں کوئی مسئلہ نہ ہوگا۔
خاتون اول نے اپنی زندگی کی تمام Routine معمول کے مطابق جاری رکھتے ہوئے کبھی کبھی اس Technique کو استعمال کرکے جوان اور خوبصورت ہونا چاہا مگر بے فیض۔
مندرجہ بالا تمام حقائق سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ مسکراہٹ کے بارے میں  اس کی طاقت اثرات و فوائد کے بارے میں جو کہا جاتا ہے غلط ہے بلکہ مسئلہ یہ ہے کہ کسی بھی چیز کے استعمال کا ایک صحیح طریقہ ہوتا ہے جس پر چل کر ہی مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے اپنے Dos اور Don`ts ہیں۔ مسکرانے کے بھی آداب  طریقہ  موقع محل اور ترکیب استعمال ہے۔ اس لاعلمی کی وجہ سے مندرجہ بالا تمام حضرات فوائدِ مسکراہٹ سے محروم رہے۔
مسکراہٹ عبادت ہے کیونکہ سنت رسولﷺ ہے۔ آپﷺ کے چہرے پر تبسم ہمیشہ رہتی۔ بہت کم مواقع پر آپﷺ کے چہرے پر ناراضگی اور غصہ دیکھا گیا۔ حالانکہ آپﷺ کی زندگی مشکلات اور آزمائشوں میں گھری ہوئی تھی۔
آپﷺ یتیم تھے نہ والد نہ والدہ نہ بہن بھائی، مالی حالات، دنیاوی مشکلات، لوگوں کے رویے، کفار کا سلوک سب پریشان کن تھے۔ پھر بھی آپﷺ مسکراتے تھے۔ ہماری دین سے دوری  سنت سے لاعلمی ہی مسکراہٹ کی اہمیت کے کھو جانے کی وجہ ہے۔
مسکراہٹ صدقہ ہے بلکہ صدقہ جاریہ ہے۔ جس طرح صدقہ دینے اور لینے والے دونوں کیلئے فائدہ مند ہوتا ہے اسی طرح مسکراہٹ بھی دینے اور موصول کرنے والے دونوں کیلئے فائدہ مند ہے۔
مال کا صدقہ دینے سے بظاہر مال گھٹ جاتا ہے جبکہ مسکراہٹ کا صدقہ دینے سے اپنے خزانے میں ظاہری کمی بھی نہیں ہوتی بلکہ خود کو بھی خوشی محسوس ہوتی ہے۔ مسکراہٹ کے جواب میں جب دوسرا بھی مسکرائے گا تو یہ عمل اس کے اندر بھی ہوگا وہ بھی خوشی اور سکون محسوس کرے گا اس صدقہ کے دنیاوی فائدے اور Result انتہائی کم وقت میں سامنے آ جاتے ہیں۔
انسان کے کل دس Senes ہوتے ہیں پانچ Physical world کے جن کو حواس خمسہ کہا جاتا ہے اور پانچ Mental world کے ان کو باطنی حواس کہا جاتا ہے۔
Mind sciences کے مطابق مسکراہٹ یا Smile انسان کی آٹھویں حس ہے جس کا تعلق باطن سے ہے جس کے اثرات ظاہر پر بھی آتے ہیں جس طرح حواس خمسہ میں سے اگر آنکھیں ضائع ہو جائیں تو تو انسان اندھا ہو جاتا ہے۔ معذور ہو جاتا ہے مشکل و نقصان اٹھاتا ہے۔ اسی طرح اگر یہ آٹھویں حس ”مسکراہٹ“ ضائع ہو جائے، ختم ہو جائے تو بھی انسان باطنی و جسمانی، نفسیاتی و روحانی معذوری کا شکار ہو جاتا ہے مشکلات کا سامنا کرتا ہے۔
یہ آٹھویں حس (مسکراہٹ… Smile) جتنی زیادہ طاقتور ہو گی باطن کی قوت بھی اتنی زیادہ ہو گی۔ باطن ظاہر پر اثر کرے گا جسم بھی مضبوط ہوگا۔
مسکراہٹ سے پیدا ہونے والے کیمیائی اجزاء انسانی جسم کی بیٹری کو Recharge کرتے ہیں آپ جانتے ہی ہیں کہ Fully charged بیٹری ہی گاڑی کو بہتر طور پر چلا سکتی ہے۔
لہٰذا اپنی زندگی کی بیٹری کو Fully charged رکھنے کیلئے روزانہ مسکرا کر سوئیں اور اٹھتے ہی مسکرائیں کیونکہ Daily sessions of smile maintain health and energy
مسکراہٹ پیدا کرنے سے آپ اپنے ذہن کو منفی حالت سے مثبت حاصل پر منتقل کر سکتے ہیں۔
پریشانی سے ٹوٹنے کی بجائے اس سے نمٹنے کیلئے کمربستہ ہو سکتے ہیں جس کے نتیجے میں اندرونی و ذہنی دباؤ کم ہوگا۔ آپس کے تعلقات بہتر ہونگے۔ آپ کی صحت و دلکشی بڑھ جائے گی آپ غم کی بجائے خوشی کے سفر پر روانہ ہو سکیں گے۔
###
مسکراہٹ ادا ہے جو کہ گھروں کو جنت بناتی ہے۔ تعلقات عامہ کو بہتر اور معاملات زندگی کو آسان بناتی ہے کیونکہ یہ غصے کو ختم کرتی ہے غصہ آگ ہے تو آگ کو ٹھنڈا کرنے والی یہ چیز سکون و راحت پیدا کرتی ہے اور یہ مزاج کو بہتر کرکے ذاتی اطمینان بخشتی ہے۔
Interpersonal Relations کو Improve کرنے والی یہ ادا میاں بیوی  والدین  بچوں  بزرگوں سب کے مابین رشتوں کو جلا بخشتی ہے  مضبوط  قابل فہم اور Comfortable بناتی ہے۔ رشتے مجبوری کی بجائے راحت بن جاتے ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ
Couples who laugh together last together.
مسکراہٹ دوا ہے۔
اسی لئے آج کل
Laughter/smile therapy کا رواج زور پکڑ رہا ہے وجہ یہ ہے کہ
Smile releases endorphins serotonin & natural pain killers.
دماغ و جسم سے نکلنے والے یہ Chemicals اور Hormones انسان کے اندر
Sense of relaxation & well being پیدا کرتے ہیں اور درد کے احساس کو ختم کرتے ہیں۔
لہٰذا اب جب بھی آپ کو درد ہو تو درد کی گولی لینے کی بجائے مسکرائیں اس طرح آپ کے اندر قدرتی Pain killers پیدا ہونگے آپ کا جسم خود درد سے نجات کا انتظام کر لے گا اور درد ختم ہو جائے گا۔
Health care cost اور جیب پر دوائیوں کا بوجھ ختم کریں مفت کی دوا Smile (تبسم) استعمال کرکے کیونکہ یہ صرف دوا ہی نہیں بلکہ ایک ویکسین بھی ہے جو کہ آپ کی قوت مدافعت کو بڑھاتی ہے۔
جس کے باعث آپ بیماریوں اور مشکلات دونوں کے اثرات سے محفوظ رہتے ہیں۔
آج کی Cheapest medicine مسکان جسم میں Cortisole level (ایمرجنسی اور پریشانی میں پیدا ہونے والے ہارمون) کو کم کرتی ہے اور پیدا شدہ ہارمون کے اثرات سے جسم کو بچانے کے ساتھ ساتھ ذہنی دباؤ کو کم کرکے جسم کے اندرPhysical changes پیدا کرتی ہے اور دماغ سے Endorphines کے اخراج کا باعث بنتی ہے جو کہ جسم کو خوشی  صحت  مضبوطی اور طاقت فراہم کرتے ہیں۔
یہ خوشی کے ہارمونز اور Chamilcals یعنی Endorphinse وغیرہ وغیرہ باطن کو صحت و طاقت دیتے ہیں اور انسان کی Aesthetics اور Appearance کو Improve کرتے ہیں۔
ان سب کے ساتھ ساتھ یہ Calories کو بھی Burn کرتے ہیں اور depression کو Cure کرتے ہیں۔
لہٰذا حفاظتِ حسن کیلئے بیوٹی پارلر جانے اور مہنگی کریمیں استعمال کرنے کی بجائے مسکرانے کی کوششیں کریں اور تو اور سمارٹ اور دبلے نظر آنے کیلئے بھی یہ بہترین نسخہ ہے۔
اگر آپ نے اس کو اپنی عادت بنا لیا تو یہ آپ کو Agelessness کی طرف لے جائے گی۔
کیسا لاجواب beauty & agelessness Secret of ہے جو کہ کم خرچ نہیں بلکہ مفت اور بالا نشین ہے۔ اسی لئے تو کہتے ہیں۔
 Chearful heart is best medicine & most valuable possesion.
اندازہوا Power of smile کا کتنا بڑا اور strong ہے اس کا Field of effect۔ اور کتنا long lasting ہے اس کاEffect۔
دنیا و آخرت  جسم و روح ظاہر و باطن حسن و دلکشی کہاں کہاں تک اس کی پہنچ ہے۔
یہ وہ Best priceless charity ہے جو کہ دوسرے کے پاس پہنچنے سے پہلے آپ کو اپنے اثرات سے فیض یاب کرے گی پھر دوسرے کو دولت فیض سے مالا مال کرے گی جبکہ اس کی وصولی کے بعد OK کا message آنے کے بعد آپ کو مزید مثبت انرجی کا تحفہ ملے گا اور آپ کی خوشی دوگنی ہو جائے گی۔
زیادہ فائدہ میں کون رہا؟ آپ
اس لئے اس انمول خزانے کو بانٹنے والا بنیں تاکہ خوشی کا Pair pack وصول کر سکیں۔
دو طرفہ کاروبار مسکراہٹ منافع بخش ہے۔ جس میں Investment کیلئے رقم درکار نہیں اور منافع کیلئے انتظار نہیں۔ یقینی اور فوری profit ہے اگر Partners (شراکین کاروبار) Suitable اور Compatable ہوں یعنی دونوں مرد ہوں یا دونوں عورتیں بچے اور بڑے ہوں یا بڑے اور بزرگ بلکہ بہترین ہے کہ
Donar اور Recipient میاں بیوی  بہن بھائی  دوست احباب  عزیز و اقارب یا اراکین معاملہ وغیرہ ہوں اگر ایسا نہیں تو انجان مرد اور انجان عورت کے Case میں یہ انتہائی خطرناک نتائج کا حامل ہو سکتا ہے۔
ایسی صورت میں مسکراہٹ تحفہ نہیں صدقہ نہیں بلکہ ایک Antigen بن جاتی ہے اور Recipient کے اندر Hypersensitivity Reaction پیدا کرتی ہے جس کا انجام lethal بھی ہو سکتا ہے۔ عمر  زندگی اور صحت بڑھانے والی چیز زندگی ختم کر سکتی ہے۔ Donar of smile جو کہ خوشی کا Pair pack وصول کرنے چلا تھا۔ Hospital میں First aid وصول کرنے والا بھی بن سکتا ہے۔
اس سب کے بعد اتنے فوائد جان کر یہ نہ ہو کہ سب فوراً ٹوتھ پیسٹ کا اشتہار بن جائیں مسکراتے پھریں۔
خواہ مخواہ مسکراہٹ ضائع مت کریں۔ اگر آپ مسلسل مسکراتے رہے تو منہ تھک جائے گا اور جب اس صدقہ کے دینے کا وقت آئے گا تو آپ کی مسکراہٹ کی بیٹری ڈاؤن ہو چکی ہوگی۔ اس کا Charger بھی بازار میں نہیں ملتا اس طرح آپ ثواب سے محروم رہ ہوجائیں گے۔
مسلسل نہیں بلکہ احتیاطی تدابیر ذہن میں رکھتے ہوتے موقع محل کے مطابق کسی کو دیکھ کر مگر Recipient کو Confirm کرکے مسکرائیں۔
مفت کا مال سمجھ کر بے دریغ نہیں لٹانا Priceless charity ہے۔ مگر اس کا استعمال costly چیزوں سے زیادہ سوچ سمجھ کر اور نزاکت کے ساتھ کریں کیونکہ ہے تو Priceless مگر Respectless کرنے کے در پے رہتی ہے۔ مشکل لگتا ہے نا اتنی Precautions کے ساتھ اس کام کو کرنا مگر ناممکن نہیں ہے۔ پہلے آپ اس کا آسان والا حصہ اپنا لیں وہ ہے خود پر اور خود سے مسکرانا باقاعدگی سے  بے فکری سے، بغیر کسی سوچ و احتیاط کے۔ اس کامیابی کے بعد دوسروں کے ساتھ مسکراہٹ کی Barter game کھیلنا بھی کوشش کے بعد ممکن لگنے لگے گا۔ پھر اگر آپ نے اس کو عادت بنا لیا تو آپ Ageless ہو جائیں گے ویسے بھی Ageless ہونے کیلئے محنت تو کرنی پڑتی ہے۔
Choice is your`s
مسکرانا ہے اور مسکراہٹیں تقسیم کرنی ہیں یا نہیں۔

Chapters / Baab of Muskrat By Uswah Imaan