Episode 1 - Tum Mere Ho By NayaB JilaNi

قسط نمبر 1 - تم میرے ہو - نایاب جیلانی

انتساب!

میرے پیارے کزن
”حسن“ کے نام
جس کی دوستی اور خلوص
کے سامنے سب کچھ ہیچ ہے

پیش لفظ

عموماً بہت سی کتابیں، داستانیں یا ناول اپنی خوش بیانی، خوش کلامی شیریں انداز، لفظوں میں مٹھاس اور فصاحت و بلاغت کے باعث قارئین کی دلچسپی کا مرکز بن جاتے ہیں اور کچھ داستانیں اس سوسائٹی کی کھلی، واضح ہوتی تلخ حقیقت کو اجاگر کرنے کی وجہ سے توجہ پاتی ہیں، چونکہ قلم کار فضاء سے لفظ نہیں پکڑتا۔
اپنے آس پاس کے ماحول سے کہانی لیتا ہے۔ اسے لفظوں اور انداز و بیان سے سجاوٹ دیتا ہے۔ معاشرے کی تلخ حقیقت کو سامنے لا کر قارئین کے لیے پیش کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ایسی کہانیوں میں تلخ سچائی نظر آتی ہے۔ جس کو بعض ذہن قبول نہیں کر پاتے دراصل یہی اصل کہانی ہوتی ہے۔

کسی بھی کتاب کو کامیاب بنانے کے لیے جتنی کوشش رائٹر کو کرنی پڑتی ہے۔ اتنی ہی کوشش پبلشر کو کرنی پڑتی ہے۔ پچھلے کچھ عرصہ میں میری کتابوں کے حقوق اشاعت حاصل کرنے کے بعد ادارہ علم و عرفان نے اس ذمہ داری کو میری توقعات سے زیادہ بہتر طور پر ادا کیا ہے۔ میں امید کرتی ہوں کہ اس کتاب کو پڑھنے کے بعد قارئین میری اس رائے سے اتفاق کریں گے۔

نایاب جیلانی

Chapters / Baab of Tum Mere Ho By NayaB JilaNi