18 April 2017 - Urdu News Archives

منگل اپریل کا اخبار

پاناماکیس:سپریم کورٹ 20اپریل بروزجمعرات کوپاناماکیس کافیصلہ سنائے گی

: سپریم کورٹ 20اپریل کوپاناماکیس کافیصلہ سنائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاناماکیس کافیصلہ جسٹس آصف سعیدکھوسہ کی سربراہی میں 5رکنی بنچ فیصلہ سنائے گی۔سپریم کورٹ کی کازلسٹ کے تحت فیصلہ 20اپریل بروزجمعرات کودوپہر2بجے سنایاجائیگا۔ مزیدبرآں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈاراور کیپٹن صفدرکی ... مزید

منگل اپریل کی اہم خبریں

وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت دنیا میں پاکستان ..

وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت دنیا میں پاکستان کے مثبت تشخص کے فروغ کے لئے دن رات کام کررہی ہے ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کرنے پر دنیا نے پاکستان کا موقف تسلیم کیا ہے ‘ملک میں دہشت گردی پر قابو اور معاشی استحکام پردنیا بھر سے سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں ‘ پاک چین راہداری منصوبہ چین کا موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے تسلسل پر اعتماد کا اظہار ہے ‘سی پیک پاکستان کے ساتھ ساتھ خطے کے لئے بھی گیم چینجر ثابت ہوگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج ‘قانون نافذ کرنے والے اداروں‘ سکیورٹی فورسز نے کامیابیاں حاصل کیں ہیں‘ ہم ان کی لازوال قربانیون پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے‘میڈیا میں بچوں سے متعلق پروگرام پیش کیے جانے چاہیں تاکہ ان کی کردار سازی اور مستقبل پر خصوصی توجہ دی جاسکے ‘ہم نے محبت، صبر و تحمل اور ثقافتی اقدار کے فروغ سے دہشتگردی اور انتہا پسند سوچ کو شکست دینی ہے، مردان یونیورسٹی جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے ہر سطح پر کردار ادا کرنا ہو گا، آج پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی جمہوریت کے ثمرات میں سے ہے

منگل اپریل کی تصاویر