
گرفتاریاں، ضمانتیں اور فراریاں
جمعہ 2 اکتوبر 2020

حسان بن ساجد
(جاری ہے)
اسی طرح پانامہ لیک کے بعد سابق نا اہل وزیر اعظم نواز شریف صاحب کو وزارت عظمیٰ سے ہٹایا گیا تو اسی طرح بعد ازاں انھیں پارٹی صدارت سے بھی فارغ کیا گیا۔
اعلیٰ عدلیہ نے اس نا اہلی کے فیصلے کے ساتھ ساتھ نواز شریف صاحب کے خلاف نیب کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کا بھی حکم دیا جس کے نتیجہ میں نواز شریف صاحب کو 10 سال قید، مریم نواز کو 7 سال جبکہ کیپٹن ر صفدر کوو٥: سال قید با مشقت کا فیصلہ سنایا۔ نواز شریف و مریم نواز کی وطن واپسی اور گرفتاری کے بعد نواز شریف صاحب کی طبیعت خرابی اور لاہور ہائیکورٹ میں شہباز شریف کی گرانٹی کے بعد نواز شریف صاحب کو لندن روانگی کی اجازت ملی۔ ہم نے گزشتہ دو سے تین سالوں میں نیب اور سیاستدانوں کے درمیان چوہے بلی کا کھیل دیکھا۔ ایک طرف گرفتاری ہوتی ہے تو دسری جانب ضمانتیں اور پھر راہ فرار اختیار کیا جاتا۔ جو قائدین اپنے ہی دفاع میں مضبوط وکیل اور مضبوط بیان نہیں دے سکتے وہ کس طرح کسی قوم کے قائد کے کہلاتے ہیں۔ پیپلزپارٹی و ن لیگ نے کم و بیش 35 سال اس ملک پر حکومت کی مگر اس عرصہ میں یہ سیاسی جماعتیں ایسا ہسپتال نہیں بنا سکیں جہاں وہ اپنا علاج کروا سکیں۔خواہ وہ نواز شریف ہیں یا آصف زرداری دونوں کو جب بھی کوئی بیماری لا حق ہوتی ہے تو لندن اور امریکا کا رخ کرتے ہیں۔ پنجاب میں نواز شریف صاحب اور سندھ میں پیپلزپارٹی کی طویل حکومت میں علاج اور تعلیم پر اس قدر ملکی سرمایا نہیں لگایا گیا جس قدر سرمایا کی ضرورت تھی۔ سابق صدر۔ آصف علی زرداری صاحب اور انکی ہمشیرہ کے خلاف توشہ خانہ کیس اور منی لانڈرنگ کیسز بھی چل رہے ہیں، کب نیب انھیں بھی گرفتار کرتی ہے تو موصوف بھی بیمار هو جاتے ہیں بیرون ملک علاج کی راہیں دیکھتے ہیں۔ حالیہ دنوں آل پارٹیز کانفرنس میں جس طرح بیمار قائد نواز شریف صاحب نے بیرون ملک یعنی لندن سے خطاب کیا اور اداروں و نظام کے خلاف آواز اٹھائی اس سے ایسا ہی ظاہر ہوتا تھا جیسے الطاف حسین قسط نمبر 2 کا آغاز هوگیا۔ جب کبھی اپوزیشن کو نظر آتا ہے کہ مقدمات شدت اختیار کرنے والے حب اسی وقت اپوزیشن کو احتجاج، جلسہ، جلوس و ریلیاں یاد آجاتی ہیں۔ اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری اور پھر مریم نواز کی پریس کانفرنس جلتی پر تیل جھڑکنے کے کے مترادف تھی۔ ایک طرف سابق گورنر سندھ محمد زبیر آرمی چیف کی ملاقاتیں کرتے ہیں تو دوسری طرف صبح متحدہ اپوزیشن اجلاس منعقد کیا جاتا ہے۔ حالیہ دنوں لاہور ہائیکورٹ میں نیب ٹھوس شواہد کے ساتھ کیس لڑنے ہائی کورٹ پہنچی جبکہ شہباز شریف صاحب فقط اپنی 10 سالہ حکومت کی صفائی اور ایک دہلے کی کرپشن نا کرنے کا گیت الابتے رہے۔ شہباز شریف صاحب کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت یا دستاویزات نہیں تھیں جس سے وہ اپنے کو بری الذمہ ثابت کرسکتے۔ شہباز شریف صاحب کے 14 روزہ ریمانڈ اور پھر اربوں روپے منی لانڈرنگ کے انکشافات هوے ہیں۔ انہوں نے اپنے ملازمین کے اکاؤنٹ سے پیسے موصول کیے جبکہ شہباز شریف صاحب اس سے انکاری ہیں۔ ابھی شہباز شریف صاحب کے خلاف ایک اور مضبوط مقدمہ تیار ہے جسکا 6 سالوں سے آج تک فیصلہ نہیں آسکا۔ 13 فروری 2020 کو محترم چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد خان صاحب کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے لاہور ہائیکورٹ کو نیا بینچ تشکیل دے کر سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کا 3 ماہ میں فیصلہ کرنے کی ڈائریکشن دی۔ یہ مقدمہ جے۔آئ۔ٹی کو کام سے روکنے سے متعلق تھا، اس سے قبل ڈاکٹر طاہر القادری کی وکالت میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار صاحب نے نئی جے۔آئ۔ٹی بنانے کا حکم دیا تھا مگر افسوس آج تک معاملہ جوں کا توں ہے۔ میری سمجھ سے بالا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کی بار بار ڈائریکشن کے بعد اس مقدمہ کا فیصلہ کیوں نہیں هوسکا؟ محترم وزیر اعظم عمران خان صاحب نے پنجاب میں میں اپنی الیکشن کمپین سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس پر کی مگر افسوس آج تحریک انصاف کی ہی حکومت میں وہ تمام لوگ جو اس مقدمہ میں ملوث ہیں سب کو اعلیٰ عہدوں پر فائز کردیا گیا ہے۔ اگر اس مقدمہ کا فیصلہ بروقت هو جاتا تو آج سانحہ ساہیوال، صلاح الدین کیس، مروہ قتل کیس، نقیب اللہ محسود کیس اور حالیہ موٹروے کیس جیسے کیسز نا ہوتے۔ میرے خیال میں چوری سے بڑا جرم کسی بھی مسلمان ریاست میں قتل ہے۔ ان شہدا کے وارثان کی کیفیات کو حکومت وقت کو سمجھنا ہوگا اور انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ مجھے اس سے کوئی غرض نہیں کہ ڈاکٹر طاہر القادری اور عوامی تحریک آپ کو پسند گیں یا نہیں۔ میری تحریر ہمیشہ مظلوم کے ساتھ رہی ہے اور میری نظر میں ان 14 پاکستانیوں کو انصاف دلانا ہر شہری و اداروں کی ذمہ داری ہے۔ ہمیں ٹھوس قوانین بنانے ہوں گے اور اس سے بھی بڑھ کر سزاؤں پر عمل درآمد کروانا ہوگا۔ شہباز شریف صاحب کا حالیہ مقدمہ مضبوط ہے مگر میرے تجزیہ کے مطابق چند ہفتوں میں شہباز شریف صاحب جیل سے بھی باہر آجائیں گے اور قوی امکان ہے کہ آپ ملک سے بھی باہر چلے جائیں۔ آپ کی راہ فراری میں بیماری آپ کی سب سے بڑی دوست ہوگی اور میڈیکل رپورٹس آپ کے سرٹیفکیٹز ہوں گے۔ اللہ کرے میرا تجزیہ غلط ثابت هو اور ملک میں آئین و قانون ہر شہری کے لیے برابر هو۔ ہمیں اس ملک میں سخت قوانین کے ساتھ سزاؤں پر 100 فیصد عمل کروانا ہوگا تاکہ انصاف کا بول بالا ہوسکے۔ مجھے امید ہے کہ ادارے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس و دیگر اہم مقدمات میں عوام الناس کو جلد انصاف فراہم کریں گے تاکہ اللہ کا خاص کرم اس دھرتی کو اپنی لپیٹ میں لے۔ انشااللہ جلد ملک میں مساوی نظام عدل رائج ہوگا اور ہر مظلوم کو انصاف فرا ہم ہوسکے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
حسان بن ساجد کے کالمز
-
مہنگا نظام اور عوام
بدھ 2 فروری 2022
-
محبت اور آج کی محبتیں!
جمعرات 1 اپریل 2021
-
23 مارچ "یوم پاکستان" کیا ہم آزاد ہیں؟
جمعرات 25 مارچ 2021
-
کیا تبدیلی آنے والی ہے؟
پیر 8 مارچ 2021
-
اساتذہ پر لاٹھی چارج و گرفتاریاں!
جمعرات 24 دسمبر 2020
-
پی۔ڈی۔ایم اور کرونا وائرس
اتوار 29 نومبر 2020
-
پھر تم سا نا کوئی ہوا
جمعرات 22 اکتوبر 2020
-
نواز شریف اور 12 اکتوبر 1999
پیر 12 اکتوبر 2020
حسان بن ساجد کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.