نواز شریف کی والدہ کو سینے میں انفیکشن کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا

اتوار 29 جولائی 2018 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 جولائی 2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ شمیم اختر کو سینے میں انفیکشن کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے سابق وزیراعظم کی والدہ شمیم اختر کو سینے میں انفیکشن کے باعث شریف فیملی کے ذاتی ہسپتال شریف میڈیکل سٹی منتقل کر دیا گیا جہاںڈاکٹر ز ان کا طبی معائنہ اور اعلاج کرنے میں مضروف ہیں واضح رہے کہ اتوار کی رات کو ہی سابق وزیراعظم نواز شریف کی بھی دل کی تکلیف کے باعث اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔