Naat, Urdu Naat By Sardar Zubair Ahmed

Naat is a famous Urdu Naat written by a famous poet, Sardar Zubair Ahmed. Naat comes under the Islamic category of Urdu Naat. You can read Naat on this page of UrduPoint.

نعت

سردار زبیر احمد

آیا نمونہ عشق خدا اور نام پایا محمد

بنایا سب کچھ اسی کیلئے اور حق سنانے آیا محمد

وہ تو جاتے تھے حرا میں فقط عبادت کیلئے

مگر خدا نے تو بلایا تھا غار میں نبو ت کیلئے

جبریل آئے کہ کر ا بتدائے علم ا سم خدا سے

فقط علم ہی تو پیدا کرتاہے شناسائی خدا سے

دیکھی جو گھڑیٴ وحی تو ذرا سے گھبرا بھی گئے

کچھ نے تو کہہ دیا تھا کہ خاتم المر سلین آ ہی گئے

پھر آنے لگا رب کی طرف سے پیغام توحید

کبھی سنائی بہشت کی بشارت کبھی جہنم کی وعید

اس نور نے مٹانے تھے جہاں سے اندھیرے

پھر افق عالم پہ ہونے لگے حق کے سویرے

پھر کچھ اعدائے جاں بھی بنے کچھ جانثار بھی بنے

کبھی اپنے ہی چمن کے پھول خار بھی بنے

مکے میں جب کفر کا ستم شر وع ہوا

پھر یہ نُور تھا کہ جا کر مدینے میں طلوع ہوا

محبوب خدا کے جانثار تھے مہربان بھی شفیق بھی

علی تھے بستر پر اور ثور میں تھے صدیق بھی

گرمیٴ حق پگھلا گئی تھی آخر قلب عمر کو

سنگ بھی گھبرا جاتے تھے دیکھ کر غضب عمر  کو

خدا نے اپنے محبوب کو پھر حکم تلوار بھی دیا

فیض جہاد سے پھر حق کو اعلیٰ وقار بھی دیا

کبھی ہجرتیں بھی کی، کہیں محصور بھی ہوئے

نگاہٴ عدو میں صادق و امین سے مشہور بھی ہوئے

پھر مٹا کے رکھ دی تفریق ادنیٰ و اعلیٰ کی

پہچان کرائی جہلا کو اس ذات معلی کی

قرآن کا عرق شیریں گھولا ہر اک کے کانوں میں

دعوت حق تھی کہ پہنچی ، پھر بادشاہوں کے ایوانوں میں

اک دن کہا عشق انساں چھوڑ، عشق خدا بھی آج دیکھ

فرش سے بلایا عرش پہ کہ جنت و جہنم دیکھ معراج دیکھ

بنایا قدرت نے انہیں پیکر عد ل و انصاف بھی

شہنشاہی میں بھی تھامے رکھا دامن سادگی کا الطاف بھی

الغرض وہ ہستیٴ مطہر اک ہستی لا جواب تھی

اہل نظر کیلئے وہ دیکھنے میں نمونہٴ خدائی کا سراب تھی

آج بھی جو ملنا ہے اس ہستی سے تو ملو قرآن سے

قرآن ان سے نہیں ہے جدا ، وہ جدا نہیں قرآن سے!

سردار زبیر احمد

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(13486) ووٹ وصول ہوئے

You can read Naat written by Sardar Zubair Ahmed at UrduPoint. Naat is one of the masterpieces written by Sardar Zubair Ahmed. You can also find the complete poetry collection of Sardar Zubair Ahmed by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Sardar Zubair Ahmed' above.

Naat is a widely read Urdu Naat. If you like Naat, you will also like to read other famous Urdu Naat.

You can also read Islamic Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.