Zara Soch Tu Ee Insaan Teri Takhleeq Hai Khaaki

ذرا سوچ تو اے انسان تری تخلیق ہے خاکی

ذرا سوچ تو اے انسان تری تخلیق ہے خاکی

پھر کیوں تری چال میں آتی ہے رفعت افلاکی

حق تو یہ کہ نہ کر خود کو بلند مٹی سے زیادہ

شاید اسی لیے ظلمت میں بدل گئی انسانیت کی تابناکی

اٹھ بتاوٴں تجھے منزل پایہٴ عرش سے ستارے مقدر کے چرانے ہیں

ایمان و یقین، عدل و صداقت تری زندگی کے پیمانے ہیں

چھوڑ یہ نغمے و موسیقی سنا وہ نغمہ پُر سوز خدا

پھیر لے نگاہ حُسن دنیا سے ملے گا تجھے دیدار خدا

یہ شہنائی یہ ساز و باجہ ہے فقط روح کی سزا

دیکھ تو آیہٴالا بزکراللہّٰ تطمئن القلوبہے روح کی غذا

یہ مسلماں ہیں آپ کی امت کے یا ہیں کوئی منافق

آپ کی سنت نہیں ہے گوار ا پھر بھی ہیں آپ کے عاشق

نہیں اہل مسلم کی نظر میں یہاں کوئی دستور و ضابطہ

عہد حاضر کے جدید مسلم کو آئین قرآن سے کیا واسطہ

لگتی ہے شدت دین حق میں ،دہشت لگتی ہے اسلام میں

بڑا نوری و معتدل ہے اسلام ان حکمرانوں کا خود ساختہ

حق گوئی و حمیت قو می، بیباکی و عزم جواں لیے

نہ مغموم ہو تُو، یہ کافی ہے متاع ترے کاررواں کیلئے

کیا شان ہے کہ آئے جس دن گئے بھی اسی روز

خوش ہو کی آمد سے یا مدہوش ہو غم جدائی سے دل پُرسوز

ہائے مری بدنصیبی میں نہ وفا کر سکا آپ کی سنت سے

جو ہوا ترے عشق میں غرق، اسی کا مقدر فلاح و فوز

پیتا ہے یہ رنگیں بیاں شیخ جام لہُو انساں کا

پل پل میں بدلتا ہے یہ رنگ اپنی زباں کا

دیکھی جو میں نے آپ کے پیرو کاروں کی کارستانی

آپ سے کر کے بے وفائی پھر بھی نہیں ہے کوئی پشیمانی

گل و خوشبو کے سیلاب میں کرتے ہیں آپ کی میزبانی

تعمیل سنت کے وقت کہاں چلی جاتی ہے ان کی مسلمانی

اپنے کردار و عمل سے کر ثابت عشق محمد کا جلوہ

حرص دنیا کر گئی زنگ آلو د ترے ایمان کی تابانی!

سردار زبیر احمد

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(2335) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Urdu Nazam Poetry of Sardar Zubair Ahmed, Zara Soch Tu Ee Insaan Teri Takhleeq Hai Khaaki in Urdu. This famous Urdu Shayari is a Ghazal, and the type of this Nazam is Social, Islamic Urdu Poetry. Also there are 33 Urdu poetry collection of the poet published on the site. The average rating for this Urdu Shayari by our users is 4.8 out of 5 stars. Read the Social, Islamic poetry online by the poet. You can also read Best Urdu Nazam and Top Urdu Ghazal of Sardar Zubair Ahmed.