Episode 1 - Zanjeer By Farooq Anjum

قسط نمبر 1 - زنجیر - فاروق انجم

پیش لفظ
یہ کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو اپنی انا،غرور،دولت اور طاقت کا غلام تھا۔وہ یہ سمجھتا تھا کہ وہ طاقتور ہے۔وہ جو حکم دیتا ہے وہ پورا ہوجاتا ہے۔اس کے پاس کام کرنے والے اس کے غلام ہیں۔اپنے اس نشے میں وہ کسی کی پرواہ کئے بغیر ظلم ڈھاتا زندگی کی شاہراہ پر آگے بڑھتا جارہا تھا ۔وہ اس بات سے بے خبر تھا کہ ایک طاقت ایسی بھی ہے جس کو زوال نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

جو ہر چیز پر قادر ہے اور جو سب کچھ دیکھ رہا ہے اور جانتا ہے۔ پھر ایک دن خدا کی بے آواز لاٹھی حرکت میں آئی اور اس شخص کی طاقت خاک میں مل گئی۔اس کہانی میں محبت نفرت اور انتقام ہے۔تجسس سے کہانی لمحہ با لمحہ آگے بڑھتی ہیں اور پڑھنے والے کو یقینا اپنے حصار میں قید رکھتی ہے۔یہ سلسلہ ہفت روزہ اخبار جہاں میں شائع ہوچکا ہے اور اب اسے کتابی شکل میں علم و عرفان شائع کررہا ہے۔مجھے اُمید ہے کہ آپ میرے اس ناول کو بھی پسند کریں گے۔

Chapters / Baab of Zanjeer By Farooq Anjum