پی ٹی آئی کے نومنتخب ایم پی اے ندیم عباس بارا نے گرفتاری دے دی

چیف جسٹس نے نو منتخب ایم پی اے ندیم عباس بارا کو پولیس پر حملہ کرنے کی وجہ سے گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا

اتوار 29 جولائی 2018 16:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 جولائی 2018ء)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے ندیم عباس بارا کو پولیس پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔جس کے بعد پی ٹی آئی رہنما ندیم عباس بارا نے گرفتاری دے دی ۔آج نو منتخب ایم پی اے ندیم عباس بارا کو پولیس پر حملہ کرنے اور تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

یاد رہے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے تحریک انصاف کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی ندیم عباس بارا کے ڈیرے پر ہوائی فائرنگ اور پولیس پر تشدد کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو چوبیس گھنٹوں میں گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کا نام فوری طور پر ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا جائے ۔

(جاری ہے)

۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کیسماعت کے دوران ازخود نوٹس لیا۔

اس موقع پر آئی جی پنجاب سید کلیم امام اور دیگر افسران عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور بتایا کہ اہلکاروں پر تشدد کرنے والے 50 افراد کے خلاف انسداد دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب نے مزید بتایا کہ تھانہ ہنجر وال میں درج کئے گئے مقدمے میں28 ملزمان نامزد ہیںجن میں سے 21 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جو قانون کی عزت نہیں کریں گے ہم انہیںنہیں چھوڑیں گے ،انہیں قانون کی عزت کرنا سکھائیں گے اور انہیں قانون کی گرفت میں لائیں گے۔چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب کو پی ٹی آئی کے نو منتخب رکن اسمبلی ندیم عباس بارا کو چوبیس گھنٹوں میں گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے تحریری رپورٹعدالت میں جمع کرانے کی ہدایت بھی کی تھی۔