عمران خان کی جیت کی خوشی حرم شریف میں بھی منائی گئی

نوجوان کی حرم شریف میں عمران خان کی جیت خوشی میں چیزیں بانٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

اتوار 29 جولائی 2018 17:05

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 جولائی 2018ء) :عام انتخابات 2018ء میں پاکستان تحریک انصاف نے واضح اکثریت حاصل کی۔ پاکستان تحریک انصاف کی واضح برتری پر پی ٹی آئی اور عمران خان کے حامیوں نے خوب جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی واضح کامیابی پر کئی دفاتر میں بھی خوشی منائی گئی اور مٹھائیاں تقسیم ہوئیں۔

۔پاکستان سے باہر بھی کئی ممالک میں تحریک انصاف کی جیت کا جشن منایا گیا۔ پی ٹی ئی نغموں پر رقص کیا گیا جب کہ دل دل پاکستان نغمہ بھی گایا گہا اس حوالے سے مخلتف ویڈیو ز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔جس سے اندازہ ہوتا ہے کپتان عمران خان کی جیت کی خوشی نا صرف پاکستان میں موجود لوگوں کو ہے بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی اس تبدیلی پر بہت خوش ہیں۔

(جاری ہے)

حرم شریف میں بھی عمران خان کی جیف کا جشن منایا گیا ہے۔اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل وہ رہی ہے جس میں ایک نوجوان عمران خان کی جیت کی خوشی میں حرم شریف میں لوگوں میں کوئی چیز بانٹ رہا ہے،نوجوان نے ہاتھ میں ایک ٹرے پکڑی ہوئی جو پاکستان تحریک ا نصاف کے جھنڈے میں لپٹااہوا ہے۔ٹرے میں غالبا کوئی میٹھے کھانے کی چئیز ہے حرم شریف میں موجود افراد بھی خوشی خوشی ٹرے سے چیز اٹھا رہے ہیں اور خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

یاد رہے اس سے پہلے بھی پوری دنیا سے کئی ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں لوگ عمران خان کی جیت کا جشن منا رہے ہیں۔ جب کہ پاکستان کا دشمن سمجھا جانے والا ملک بھی عمران خان کی جیت کی خوشی منانے میں کسی سے پیچھے نہ رہا،بھارت سے بھی کئی معروف شخصیات نے عمران خان کو ان کی جیت پر مبارکباد ہیش کرتے ہوئے پاکستان کے لیے مثبت کام کرنے کے پیغامات دئیے ہیں۔