پی ٹی آئی کوچھوڑکرن لیگ میں خوش ہوں،احمد رضا مانیکا

آزاد امیدواروں سے رابطے میں ہیں، نمبرزگیم پہلے نہیں بتا سکتے، ن لیگ ہی پنجاب میں حکومت بنائے گی۔ ن لیگی رہنماء احمد رضا مانیکا کی گفتگو

اتوار 29 جولائی 2018 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 جولائی 2018ء): پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء احمد رضا مانیکا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں خوش ہوں،آزاد امیدواروں سے رابطے میں ہیں، نمبرز گیم پہلے نہیں بتا سکتے، ن لیگ ہی پنجاب میں حکومت بنائے گی۔ انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امید ہےکہ پنجاب میں ن لیگ ہی حکومت بنائےگی۔

پی ٹی آئی چھوڑکرن لیگ میں خوش ہوں،احمدرضا مانیکا نے کہا کہ آزاد امیدواروں سے رابطے ہیں۔ تاہم آزاد امیدواروں بارے پہلے نہیں بتا سکتے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ریاض پیرزادہ نے کہا کہ ووٹرزکی تذلیل جتنی اس بارکی گئی،اس پہلے کبھی اتنی تذلیل نہیں دیکھی۔ ریاض پیرزادہ نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ کی حکومت بننی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چوہدری نثارسے میرا کوئی رابطہ نہیں۔

واضح رہے پنجاب میں حکومت سازی کیلئے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے درمیان مقابلے اور آزاد ارکان اسمبلی کے ساتھ رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلم لیگ ن نے بھی پنجاب میں حکومت سازی کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے گزشتہ روز پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر محمود احمد محمود سے ملاقات کی۔ جس میں پنجاب میں حکومت سازی سے متعلق بات چیت کی گئی۔

اسی طرح وفاق میں اپوزیشن بنانے اور پنجاب میں حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ ن کے رہنماء سردار ایازا صادق نے سید خورشید شاہ سے بھی بات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان آج ملاقات ہوگی۔ ملاقات میں شہبازشریف بھی شریک ہوں گے۔ اسی طرح مسلم لیگ ن نے مشاہد حسین سید کے توسط مسلم لیگ ق سے بھی رابطہ کرلیا ہے۔ اسی طرح ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے بھی پنجاب میں حکومت سازی کیلئے جلد خوشخبری سنانے کا اعلان کردیا ہے۔ واضح رہے پنجاب میں مسلم لیگ ن کی کل نشستوں کی تعداد 129ہے جبکہ تحریک انصاف کی کل نشستوں کی تعداد 122ہے تاہم پی ٹی آئی کے مطابق 9 آزاد ارکان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔